"بالاوراثیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
بالاوراثیات / epigenetics اصل میں [[وراثیات]] کی ایک ایسی صورت کو کہا جاتا ہے کہ جو [[دنا|دنا یعنی DNA]] کے سالمے کی [[متوالیت]] میں کوئی بگاڑ یا [[طفرہ]] پیدا کیۓ بغیر بھی [[وراثہ|وراثوں (genes)]] کے افعال کو متاثر یا تبدیل کر دیتی ہے۔ چونکہ اس قسم کے افعال وراثوں یا روائتی [[وراثیات|وراثیات (genetics)]] کے بنیادی نظریے؛ کہ وراثوں کے افعال ، انکی متوالیت ([[مرثالثہ|مرثالثات (nucleotides)]] کی ترتیب) میں تبدیلی پر تبدیل ہوتے ہیں کے بالکل برعکس انکی متوالیت سے بالا رہتے ہوۓ ہی وراثوں کے افعال کو تبدیل کردیتی ہے اسی وجہ سے اسکو بالا وراثیات کہا جاتا ہے۔
==آسان بیان==
 
بالا وراثیات کو درست طور پر سمجھنے [[DNA]] اور [[طفرہ]] کو سمجھنا ضروری ہے۔ دنا یا ڈی این اے کا ایک [[سالمہ]] دراصل [[C]] ، [[G]] ، [[A]] اور [[T]] کے چار چھوٹے سالمات کی ایک طویل زنجیر کی مانند ہوتا ہے، ان چار سالمات کو [[مرثالثات]] کہتے ہیں۔