"املغم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: املغم (amalgam) یا مغلوبہ سے مراد پارے اور کسی اور دھات کا آمیزہ ہوتا ہے۔ پارہ کمرے کے درجہ حرار...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
املغم (amalgam) یا مغلوبہ سے مراد [[پارہ|پارے]] اور کسی اور دھات کا آمیزہ ہوتا ہے۔ پارہ کمرے کے درجہ حرارت پر مایع حالت میں ہوتا ہے اور کئی دھاتوں کو اپنے اندر حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پارے اور دھات کا یہ محلول عام طور پر سخت ٹھوس ہوتا ہے مگر [[تھیلیئم]] اور پارے کو ملانے سے جو املغم بنتا ہے وہ نہ صرف مایع ہوتا ہے بلکہ پارے سے بھی کم درجہ حرارت(منفی 58 °C) پر جمتا ہے اور زیادہ سردی ناپنے والے [[تھرمومیٹر]] میں استعمال ہوتا ہے۔<br />
صرف [[لوہا]]، [[پلاٹینم]]، [[ٹنگسٹن]] اور [[ٹینٹیلم]] پارے سے مل کر املغم نہیں بنا سکتے۔<br />
 
[[File:Amalgam-200675.jpg|thumb|[[Arquerite]]جو چاندی اور پارے کا قدرتی املغم ہوتا ہے۔]]
[[چاندی]] کے ساتھ پارے کا املغم انسانی دانتوں میں موجود سوراخوں کی بھرائی میں استعمال ہوتا ہے کیونکہ تازہ حالت میں یہ نرم ہوتا ہے لیکن کچھ منٹوں کے بعد سخت ہو جاتا ہے۔ سونے کی کان سے سونا نکالنے کے لیئے پارے کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ سونا بھی پارے سے ملکر املغم بناتا ہے۔ پارے اور سونے کا املغم سونے کی استرکاری (gold plating) میں بھی استعمال ہوتا ہے۔<br />
 
[[File:Filling.jpg|thumb|انسانی دانت میں بھرا ہوا املغم۔]]
 
کسی املغم کو بہت گرم کرنے پر پارہ بخارات بن کر الگ ہو جاتا ہے اور دھات باقی رہ جاتی ہے۔ پارے کے بخارات سخت زہریلے ہوتے ہیں۔