"غزوہ سویق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: ابوسفیان نے نذر مانی تھی کہ جب تک محمدﷺ سے غزوہ (جنگ) نہیں کرے گا تب تک وہ اپنے سر کو جنابت کے سبب...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 22:15، 29 مارچ 2014ء

ابوسفیان نے نذر مانی تھی کہ جب تک محمدﷺ سے غزوہ (جنگ) نہیں کرے گا تب تک وہ اپنے سر کو جنابت کے سبب پانی نہ چھوئے گا۔چناچہ ابوسفیان دو سو شہسواروں (گھوڑ سوار) سمیت نکلا، اور مدینہ منورہ کی اطراف میں عریض نام کے مقام پر چھاپہ مار کر کھجور کے کچھ درخت کاٹے اور دو آدمیوں کو بھی قتل کر کے راہِ فرار اختیار کی۔البتہ انہوں نے اپنا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے ستو اور توشے پھینک دئے۔مسلمانوں نے انکا بہت تعاقب اور پیچھا کیا مگر ہاتھ نہ لگ سکے،مسلمانوں نے قررۃ الکدر تک ان کا تعاقب کیا تھا۔اسی لئے اس مہم کا نام غزوہِ سوئق اور غزوہ قرقرہ الکدر کہا جاتا ہے۔ سویق عربی زبان میں ستو کو کہا جاتا ہے۔