"تجاوز (طب)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
* {{اگر}} [[Invasion (ضدابہام)]] {{ن}}
تجاوزت (invasion) کا لفظ [[طب]] اور بطور خاص [[علم الاورام]] میں کسی بھی ایسی کیفیت کے لیۓ ادا کیا جاسکتا ہے کہ جس میں کوئی چیز اپنے ارد گرد پھیل رہی ہو، مثال کے طور پر [[سرطان|سرطان (cancer)]] (کے [[خلیات]]) کا اپنے ارد گرد کے صحتمند خلیات میں سرایت کرجانے کا عمل یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ [[سرطانی خلیات]] کا اپنے اطراف میں سرایت کر جانا تجاوزت کہلاتا ہے۔ گو کہ اوپر کی تعریف سے اندازہ ہوتا ہے کہ تجاوزت سـرطان کے پھیلنے کو کہا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود ایک بات کا افتراق اھم ہے کہ عام طور پر تجاوزت کا لفظ سرطان کے [[مقامی|مقامی (local)]] پھیلاؤ کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ اگر سرطان اپنے وجود کے آس پاس پھیلے تو اسکو سرطان کی تجاوزت کہتے ہیں۔ جبکہ اگر سرطان اپنے مقام وجود سے دور کسی حصے میں پھیل جاۓ تو ایسی صورت میں اسے [[نقیلت|نقیلت یا انتقال سرطان]] کہتے ہیں اور انگریزی میں طبی اصطلاح میں اسے [[metastasis]] کہا جاۓ گا۔