"بلاد سودان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م robot Adding: vi:Sudan (khu vực)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:SudanRegionGambia.jpg|thumb|بلاد سودان کا عام منظر]]
'''بلاد سودان''' یعنی ''کالوں کا دیس"'' [[بحر اوقیانوس]] سے [[بحیرۂ احمر]] تک پھیلا ہوا [[افریقہ]] کا وسیع قطعۂ ارض ہے جس کے شمالی حصے [[صحرائے اعظم]] کا حصہ ہیں اور جنوبی حصے زرخیز زمینوں پر مشتمل ہیں۔ ملک [[سوڈان]] اس وسیع و عریض خطے کا صرف مشرقی حصہ ہے۔ [[مالی]] اور اس سے ملحقہ علاقوں کو مغربی سوڈان کہا جاتا ہے اسی طرح سوڈان کو مشرقی سوڈان بھی کہا جاتا ہے۔
 
موجودہ سوڈان کا نصف شمالی حصہ عہد قدیم میں [[نوبیہ]] کہلاتا تھا۔ مصر کی طرح نوبیہ کی خوشحالی بھی [[دریائے نیل]] اور اس کے معاونین کی رہین منت ہے اور مصر کی طرح نوبیہ بھی قدیم ترین تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے۔ نوبیہ کی قدیم تہذیب دراصل [[مصری تہذیب]] تھی اور اس کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے۔