"جزائر ملوک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Map of Maluku Islands-en.svg|thumb|جزائر ملوک کا نقشہ]]
 
جزائر ملوک، جنہیں [[ملوکوجزائر مالوکو]] بھی کہا جاتا ہے، [[انڈونیشیا]] کا ایک [[مجموعہ الجزائر]] ہے جو [[جزیرہ سلاویسی]] کے مشرق، [[نیو گنی]] کے مغرب اور [[مشرقی تیمور|تیمور]] کے شمال اور مشرق میں واقع ہیں۔ ان جزائر کو [[چین]] اور [[یورپ]] میں تاریخی طور پر "[[مصالحہ جزائر]]" کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن یہی اصطلاح انڈونیشیا سے باہر دنیا کے دیگر علاقوں کے لیے بھی استعمال کی گئی ہے۔
 
ان جزائر کا نام [[عربی]] لفظ جزیرۃ الملوک سے نکلا ہے جو عربی تاجروں نے اس علاقے کے جزائر کے لیے استعمال کیا جو بعد ازاں تبدیل ہو کر ملوکو بن گیا۔ انڈونیشیا کی آزادی سے لے کر [[1999ء]] تک جزائر ملوکو واحد صوبہ تھے، جس کے بعد انہیں شمالی ملوکو اور ملوکو نام کے دو صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا۔