"شہاب الدین غوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م آٹو وکی براؤزر کے ذریعے زمرہ جات کی تصحیح۔ تفاصیل کیلیے دیوان عام دیکھیے
سطر 31:
==شہادت==
 
یہ وہ زمانہ تھا جب [[سلجوق|سلجوقیوں]] کے بعد [[خراسان]] اور [[ترکستان]] میں [[خوارزم شاہی]] خاندان کی حکومت قائم ہوگئی تھی۔ غوریوں کی اس خاندان سے مسلسل لڑائیاں رہتی تھیں۔ غیاث الدین کے بعد شہاب الدین کے زمانے میں یہی لڑائیاں جاری رہیں۔ ان لڑائیوں کے سلسلے میں شہاب الدین 601ھ میں [[خوارزم]] تک پہنچ گیا لیکن وہاں اس کو شکست ہوئی اور یہ مشہور ہوگیا کہ محمد غوری جنگ میں کام آگیا۔ اس خبر کے پھیلنے پر [[پنجاب]] کے کھوکھروں نے بغاوت کردی۔ محمد غوری فوراً پنجاب آیا اور بغاوت فرو کی لیکن بغاوت فرو کرنے کے بعد جب وہ واپس جارہا تھا تو [[دریائے جہلم]] کے کنارے ایک [[اسماعیلی]] فدائی نے حملہ کرکے اسے شہید کردیا۔ شہاب الدین محمد غوری کی شہادت کے ساتھ غوری خاندان کی حکومت بھی ختم ہوگئی۔ ہرات اور غزنی کے علاقوں پر خوارزم شاہ کی حکومت قائم ہوگئی اور برصغیر پاک وہند میں محمد غوری کے وفادار غلام اور دہلی میں سلطان کے نائب [[قطب الدین ایبک]] نے ایک مستقل اسلامی حکومت قائم کرلی۔
 
==متعلقہ مضامین==