آبنائے تیران (انگریزی: Straits of Tiran; عربی: مضيق تيران) جزیرہ نما سینا اور جزیرہ نما عرب کے درمیان تنگ سمندری گزرگاہیں ہیں جو خلیج عقبہ کو بحیرہ احمر سے جدا کرتی ہیں۔ دو جزیرہ نماوں کا درمیانی فاصلہ تقریباً 13 کلومیٹر (7 بحری میل) ہے۔ اس کا نام جزیرہ تیران کے نام پر ہے جو کو اس کے داخلی راستے پر سینا سے 5 یا 6 کلومیٹر (3 یا 4 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ آبنائے تیران کا جزیرہ صنافیر جزیرہ تیران کے مشرق میں واقع ہے۔

آبنائے تیران

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

متناسقات: 28°00′14″N 34°27′55″E / 28.00389°N 34.46528°E / 28.00389; 34.46528