آرتھر بیلی (5 اپریل 1920ء) نومبر 2004ء) ایک برطانوی نژاد مصنف تھے جو لندن کے قریبی شہر لوٹن میں پیدا ہوئے

آرتھر ہیلی نے اپنی زندگی میں گیارہ کتب لکھیں جن کی سترہ کروڑ کاپیاں دنیا کے چالیس ملکوں میں چھپیں۔ آرتھر ہیلی کو چودہ سال کی عمر سے اسکول چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ان کے والدین ان کی تعلیم پر آنے والے آخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔ آرتھر ہیلی نے دوسری جنگ عظیم میں پائلٹ کے طور پر کام کیا۔ انھوں نے 1947ء میں اپنے آبائی ملک برطانیہ کو چھوڑ کر اورکینیڈا میں مستقل رہائش اختیار کر لی جہاں انھوں نے ٹریکٹر بنانے والے ایک کارخانے میں سیلز مینیجر کے طور پر کام کیا۔ آرتھر ہیلی نے 1969ء میں کینیڈا کو بھی چھوڑ دیا اور بہاماس میں رہائش اختیار کر لی۔ اور یہیں پر ان کا انتقال ہوا۔ ان کی مشہور کتب میں۔ ’ہوٹل‘ آیئر پورٹ‘ اور’منی چینجر‘ جیسی کتب شامل ہیں۔