آفتاب اقبال شمیم ایک اردو شاعر ہیں۔ آپ جہلم،پاکستان میں 1936ء میں پیدا ہوئے۔ آفتاب اقبال شمیم کا شمار اردو جدید نظم کے نمائندہ شعرا میں ہوتا ہے۔ آفتاب اقبال شمیم اردو نظم کے موجودہ شعرا میں بلا مبالغہ سب سے بڑے شاعر مانے جاتے ہیں۔ اور تمام عمر تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ دورانِ ملازمت ان کا قیام چین کی ایک یونیورسٹی میں بھی رہا جہاں انھوں نے چین کی ثقافت کا بغور مطالعہ کیا۔ چین کی ثقافت نے ان کی شخصیت اور ان کے فن پر گہرے نقش چھوڑے۔

آفتاب اقبال شمیم
معلومات شخصیت
پیدائش 16 فروری 1936
جہلم ، برطانوی راج (موجودہ پاکستان)
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ انگریزی پروفیسر ،اردو شاعر
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ پیکنگ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت اردو شاعری

1995 میں وہ گورڈن کالج راولپنڈی سے تقریباً چار عشرے پڑھانے کے بعد ریٹائر ہوئے اور آج کل اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

تصنیفات ترمیم

ان کی نظموں کے کئی مجموعے شائع ہوئے

  • زید سے مکالمہ
  • فردا نژاد
  • گم سمندر
  • سایہ نورد
  • آفتاب اقبال شمیم کی تمام نظمیں
  • غیر مطبوعہ غزلیں
  • آفتاب اقبال شمیم کی تمام غزلیں۔ ردیف وار[1]

حوالہ جات ترمیم