آل راؤنڈر یا ہر فن مولٰی (انگریزی: All-rounder) کی اصطلاح ویسے تو کسی شخص کے ایک ساتھ میدانوں میں مہارت رکھنے اور خود کو کئی زمروں میں عمیق علم و ہنر کے مظاہرے کے لیے مستعمل ہو سکتی ہے، تاہم یہ اصطلاح حالیہ عرصوں میں کرکٹ میں بہ یک وقت بلے بازی اور گیند بازی کے ہنروں میں نمایاں قابلیت کا مظاہرہ دینے والے کے لیے مستعمل ہے جسے کئی بار انگریزی اصطلاح کے مطابق آل راؤنڈر بھی کہتے ہیں۔ حالاں کہ کئی بار گیند بازوں کو عند الضرورت بلا اٹھا کر رن بنانا پڑتا ہے اور کبھی کبھار بلے باز بھی حسب موقع گیند بازی کر لیتے ہیں، تاہم زیادہ تر کھلاڑی ان دونوں میں سے کسی ایک ہی کو اپنا خاصا بنا لیتے ہیں۔ کچھ وکٹ کیپر ماہر بلے بازوں کے ہنر رکھتے ہیں اور انھیں اس وجہ سے بھی ہر فن مولٰی کہا گیا ہے، تاہم زیادہ تر ان کے لیے وکٹ کیپر بلے باز کی اصطلاح کا اطلاق ہوتا ہے، یہ اس وقت بھی ممکن ہے جب وہ محفوظ وکٹ کیپر ہیں اور کبھی کبھار گیند بازی بھی کر دیتے ہیں۔

ایک ہر فن مولٰی کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف جو بہ یک وقت بلے بازی (اوپر) اور گیند بازی (نیچے) کا ہنر رکھتا ہے۔


مثالیں ترمیم

دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اور سابق تیز گیند باز ظہیر خان نے آئی پی ایل میں سچن تندولکر کے فرزند ارجن تندولکر کو خریدے جانے پر کہا ہے کہ ارجن محنتی لڑکا ہے اور اسے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانا ہوگا۔ چینائی میں آئی پی ایل ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں آخری بولی ارجن تندولکر کی لگائی گئی۔ ممبئی انڈینئس نے انھیں 20 لاکھ کی بنیادی قیمت پر خریدا۔ ارجن نے ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں کوچ، معاون عملہ اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ ممبئی انڈینئس کے کرکٹ ڈائریکٹر ظہیر خان نے کہا کہ ارجن تندولکر محنتی لڑکا ہے اور اسے خود کو ثابت کو ثابت کرنا پڑے گا۔[1] ارجن تندولکر کی بولی لگنے اور ان کے منتخب ہونے کے پس پردہ ان کی ہر فن مولٰی کھلاڑی کی شبیہ اور ان کے والد کی نیک نامی رہی۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم