سانچہ:Hindu philosophy

آنند مارگ
آنند مارگ
آنند مارگ


مخفف AMPS
صدر دفتر Ánandanagar, پورولیا, مغربی بنگال، بھارت
تاریخ تاسیس 1 جنوری 1955 (69 سال قبل) (1955-01-01)
قسم مذہبی تنظیم
مقاصد تعلیمی، رفاہی، مذہبی مطالعات، روحانیت
صدر Purodhá Pramukha
مرکزی افراد Central Purodhá Board
باضابطہ ویب سائٹ www.anandamarga.org
www.ampsnys.org

آنند مارگ (ہندی: आनन्द मार्ग) (راہ سعادت)، دفتری طور پر آنند مارگ پرچارک سنگھ (تنظیم برائے اشاعت راہ سعادت) ایک سماجی روحانی تنظیم جسے 1955ء میں بہار کے شہر جمال پور میں پربھات رنجن سرکار نے قائم کی۔ بنیادی طور پر یہ تنظیم یوگا، معرفت و ارتقا ذات، سماجی خدمت اور اصلاح سماج کی تعلیم دیتی ہے، اس تنظیم کا شعار ہے ارتقا ذات اور خدمت انسانیت۔

تاریخ ترمیم

5 جنوری سنہ 1955ء میں پربھات رنجن سرکار (1921ء-1990ء) نے بھارتی صوبہ بہار کے شہر جمال پور میں آنند مارگ تنظیم کو قائم کیا۔ تنظیم کا مقصد یہ بتایا گیا کہ اپنی ذات کو نجات حاصل ہو جائے اور اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیں . نیز اسی سال مارچ میں آچاریہ کا پہلا گروہ بنایا گیا۔ اس تنظیم نے ایک انوکھے طرز کا روحانی نظریہ حیات اختیار کیا اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے لاکھوں روحانی مریدین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔ آنند مارگ نظریات و تعلیمات کو اپنے معلمین (جنھیں آچاریہ کہا جاتا ہے) کے ذریعہ پیش کرتی ہے، آچاریہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنھوں نے اپنی پوری زندگی زندگی اور کائنات کے مقصد کو پانے اور خدمت انسانیت کے لیے وقف کر دی ہو۔

بیرونی روابط ترمیم