ابنِ مسکوہ کا پورانام ابوعلی احمد بن محمد بن یعقوب مسکویہ ہے، وہ 942ء میں پیدا ہوئے۔ انھیں مورخین موجودات عالم پر سائنسی نقطہ نظر سے بحث و تحقیق کرنے والا حکیم، حیاتیات کا ماہرِ خصوصی، نباتات میں زندگی دریافت کرنے والا پہلا سائنس داں، زندگی کی تحقیق اور دماغی ارتقا کی تشریح اور درجہ بندی کرنے والا، نباتات، علم سماجیات اور معاشرت کا محقق، علم تمدن اور ثقافت کے نکتے بیان کرنے والا، علم نفسیات Psychology کا ماہرِخصوصی تسلیم کیا ہے۔ بہت سے مغربی مؤرخ تو ابن مسکویہ کو اخلاقیات Ethics اور روحانیت کا محقق اور مفکر، کامیاب شہری اصولوں کی تشکیل کرنے والا علم اخلاق پر علمی کتاب کا عظیم مصنف بھی قرار دیتے ہیں۔

ابن مسکویہ
(عربی میں: أحمد بن مُحمَّد بن يعقوب مُسكويه الرازي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 932ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رے [5]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1030ء (97–98 سال)[6][1][7][8][9][2][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصفہان [5]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلسفی [10]،  شاعر [5]،  مورخ [10]،  سیاست دان ،  کیمیا گر [5]،  ماہر دوا سازی [10]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [11][5]،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل الٰہیات ،  شاعری ،  فلسفہ ،  تاریخ ،  اخلاقیات   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر یعقوب ابن اسحاق الکندی   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابن مسکویہ اپنے بچپن سے لے کربلوغت تک ایک لااُبالی قسم کے نوجوان تھے۔ جب حالات نے محبور کیا اور حصولِ رزق کی فکر لاحق ہوئی تو انھیں کیمیا گری میں دلچسپی ہو گئی۔ سونا بنانے کے شوق میں جابر بن حیان اور زکریا رازی کی تحریر کردہ کیمیا گری کی کتابیں پڑھنا شروع کیں اور جو نسخہ سمجھ میں آتا، اس پر تجربہ کرڈالتے مگر ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا۔ ان ناکامیوں نے انھیں جھنجھوڑ دیا اور ان میں یکایک ایک انقلابی تبدیلی آئی۔ ان کا شعور جاگ اٹھا۔ انھوں نے اپنی آزادروی ترک کی اور گوشہ نشین ہو کر علوم وفنون کا مطالعہ شروع کیا۔ قدرت نے انھیں بہترین قوتِذہن وفہم اور قوتِ فکر عطا کی تھی چنانچہ ہر علم وفن کا عمیق مطالعہ کیا اور بہت جلدادب واخلاق، حکمت وفلسفہ غرض کہ ہر فن میں یگانۂ روزگا ربن کر نمودار ہوئے۔ زندگی کے ارتقا کا نظریہ سب سے پہلے معلم ثانی ابو نصرفارابی نے پیش کیا، ابن مسکویہ نے اس کی تشریح کی اور دلائل کے ذریعہ ثابت کیا۔ یورپ جب چودھویں صدی عیسوی میں جاگا اور علم وفن کی طرف توجہ کرنے لگا تو مسلم ممالک کے علم وفن سے اس نے کافی فائدہ اٹھایا۔ ڈارون نے بھی زندگی کے ارتقا کا نظریہ پیش کیا، مگر یہ اُس کا ذاتی نظریہ نہ تھا، یہ نظریہ تو مسلم دانشور دنیا کے سامنے پہلے پیش کرچکے تھے۔ ڈارون اٹھارویں صدی کا دانشور ہے اور ابن مسکویہ نے اور ابونصرفارابی نے ان نظریات کو آٹھ نو سو سال پہلے پیش کر دیا تھا۔ ڈارون کا نظریہ ارتقاء بالکل ابن مسکویہ کے نظریات کا چربہ ہے، ڈارون نے کوئی نئی بات نہیں کہی، ہاں انسان کو بندر ضرور بنادیا۔ ابن مسکویہ نے تاریخ کی ایک کتاب ’’تجارت الامم‘‘ لکھی جسے طوفان نوح سے شروع کرکے 931ء پر ختم کیا۔ ان کی ایک اور کتاب ’’آداب والعرب والفرس‘‘ ہے جو ایرانیوں، عربوں، ہندوؤں، رومیوں اور مسلمانوں کی تصانیف سے ماخوذ اقوال کا مجموعہ ہے۔ تیسری مشہور کتاب ’’تہذیب الا خلاق‘‘ ہے، اس کا موضوع اخلاقیات ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6gn288c — بنام: Ebn Meskavayh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب InPhO ID: https://www.inphoproject.org/thinker/3281 — بنام: Ibn Miskawayh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Internet Philosophy Ontology project
  3. Diamond Catalogue ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/41888 — بنام: Aḥmad ibn Muḥammad Miskawayh
  4. ^ ا ب بنام: Ibn Miskawayh — PLWABN ID: https://dbn.bn.org.pl/descriptor-details/9810628642705606
  5. ^ ا ب پ ت Encyclopædia Iranica — ناشر: جامعہ کولمبیا
  6. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb121335757 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ibn-Miskawayh — بنام: Ibn Miskawayh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  8. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/miskawaih — بنام: Miskawaih — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2004023505 — بنام: Ahmad ben Mohammad Moskuje
  10. عنوان : Encyclopædia Iranica — ناشر: جامعہ کولمبیا
  11. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb121335757 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ