اداسی یا تاامیدی ایک ایسی پست موڈ اور فعالیت سے گریز کی کیفیت ہے جو ایک شخص کے خیالات، اس کے رویے، رجحات، جذبات اور خوشحالی کے احساس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اداسی بھرا موڈ ایک عام عارضی رد عمل ہے جو کچھ ایسے زندگی کے واقعات کے دوران دیکھا جاتا ہے جیسے کہ کسی عزیز کا انتقال یا اہل خانہ میں کسی کی لمبے عرصے تک گھر سے دور رہنے کے وقت ہو سکتا ہے۔ یہ کبھی کبھی کسی جسمانی مرض کی علامت بھی ہو سکتی ہے اور کبھی کبھی طبی علاج و معالجہ کے دوران کسی ڈرگ کا منفی اثر بھی ہو سکتی ہے۔ اداسی کا موڈ کچھ موڈ کی بد نطمیوں کی وجہ سے بھی ممکن ہے جن میں اہم اداسی کی بد نظمی یا ڈیستھائیمیا بھی ممکن ہے۔[1] جدید تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ خوشی اور اداسی کی کیفیات کا تعلق غذا سے بھی ہو سکتا ہے۔ چنانچہ برطانیہ کے ماہر محققین صحت کہتے ہیں کہ جو لوگ زیادہ میٹھا کھانے کے عادی ہوتے ہیں وہ اوسط اور کم مقدار میں میٹھا کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ اداس رہتے ہیں۔[2]

اداسی دور کرنے کے کچھ طریقے ترمیم

انسانوں میں فطری طور رو نما ہونے والی اداسی کو دور کرنے کے لیے چند تجاویز جو زیادہ مقبول ہیں، وہ اس طرح ہیں:

  • بلا ناغہ ورزش کا لزوم ضروری ہے تا کہ جسم مثبت سوچ اور عمل کی طرف راغب رہے۔
  • مصوری اور باغبانی جیسے شوق اپنائے جائیں تاکہ دماغ کی سوچ مثبت اور تخلیقی رہے، مایوسی اور تاسف کے جذبات کو فروغ نہ ملے۔
  • تازہ پھل، سبزی اور گوشت کا استعمال کیا جائے جو جسم اور دماغ نیز قوت تفکر کو تقویت پہنچاتے ہیں۔
  • روشنی کا زیادہ انتظام اور اہتمام کیا جانا چاہیے کیوں کہ تاریکی منفی خیالات کو ہوا دیتی ہے۔
  • نیند کی کمی بھی انسانی دماغ اور اس کے موڈ کو منفی رخ پر لے جاتی ہے، اس لیے اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
  • مثبت سوچ، حوصلہ، عزم اور رجائیت بھی اداسی کو دور کرتے ہیں۔ [3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders, Fifth Edition (DSM-5)۔ American Psychiatric Association۔ 2013 
  2. https://www.samaa.tv/urdu/health/2017/08/877707/
  3. "ذہنی سکون کیسے حاصل ہو - Shariah and Business weekly magazine in karachi pakistan شریعہ اینڈ بزنس sharia and business"۔ 07 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2018