ادے پرکاش کی پیدائش یکم جنوری 1952 کو ہوئی وہ ہندی کے ایک  مشہور شاعر، اسکالر، [3] صحافی، مترجم اور مختصر کہانی مصنف ہیں۔ انھوں نے ایڈمنسٹریٹر، ایڈیٹر، محقق اور ٹی وی ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ [4]  وہ ایک فری لانس کی حیثیت سے بڑے روزناموں اور میڈیا کے لیے لکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنے مختصر کہانیوں کے مجموعہ موہن داس کے لیے بھی کئی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ [5]

ادے پرکاش
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1952ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدھیہ پردیش  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی،  مصنف،  فلم ساز،  مترجم،  فلم ہدایت کار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ساہتیہ اکادمی ایوارڈ  (برائے:Mohan Das) (2010)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پس منظر ترمیم

پرکاش 1 جنوری 1952 [6]  کو بھارت کے مدھیہ پردیش، انوپر، انی پور کے پسماندہ گاؤں میں پیدا ہوئے [4] ان  کی پرورش ایک ٹیچر نے کی اور وہیں سے انھوں نے پرائمری تعلیم حاصل کی۔ پھر انھوں نے سائنس میں گریجویشن کی اور 1974 میں ساگر یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انھوں نے ہندی ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ [4]  1975 سے 1976 تک وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں تحقیق کے طالب علم بھی رہے۔ وہ ایک پرجوش کمیونسٹ پارٹی کے رکن کی حیثیت سے جیل میں بھی رہے بعد ازاں ان کی سیاست میں دلچسپی ختم ہو گئی۔ [7]

کیریئر ترمیم

1978 میں ادے پرکاش نے جے این یو، [8] میں اسسٹنٹ پروفیسر اور پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کے لیے  پڑھایا۔ 1980 میں انھوں نے مدھیہ پردیش کے محکمہ ثقافت کے ساتھ آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بننے کے لیے، انھوں نے تدریسی عمل کو چھوڑ دیا۔ اسی دوران میں، وہ بھوپال ربیندر بھون کے کنٹرولنگ آفیسر اور ہندی ادبی تنقید کے جریدے پورگراگھا کے اسسٹنٹ ایڈیٹر تھے۔ (بعد میں وہ ہندی ادبی اسٹیبلشمنٹ پر بھی تنقید کر رہے تھے جن میں اشوک واجپئی بھی شامل تھے، جن کے لیے انھوں نے پور واگرا میں کام کیا تھا۔ 1982–90 تک، پرکاش نئی دہلی کے اخبارات میں کام کرتے رہے۔ پہلے ہندی نیوز ہفتہ وار دنمان کے ایک ذیلی حیثیت کار کے طور پر، [9]  اور بعد میں سنڈے میل کے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے۔ 1987 میں اسکول آف سوشل جرنلزم (ڈیپوٹیشن پر) میں اسسٹنٹ پروفیسر بنے۔ 1990 میں انھوں نے آئی ٹی وی، (انڈیپنڈنٹ ٹیلی ویژن) میں شمولیت اختیار کی  اور وہ پی ٹی آئی ٹی وی تصور اور اسکرپٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بن گئے۔ 1993 سے، وہ کل وقتی آزادانہ مصنف ہیں۔

پرکاش اپریل 2000 تک ماہانہ انگریزی زبان کے رسالہ "امیننس" (بنگلور میں شائع) کے مدیر رہے۔

انھوں نے بین الاقوامی شاعری کے میلوں اور سیمیناروں میں بھی حصہ لیا۔[10][11][12]

پرکاش نے سنہ 2015 میں اپنے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کو واپس کیا، تاکہ عقلیت پسند ماہر ایم ایم کلبوری کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13561114w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#KASHMIRI — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2019
  3. Arnab Chakladar۔ "A Conversation with Uday Prakash, part 4"۔ Another Subcontinent۔ Uday Prakash: Basically, I see myself as a poet first. 
  4. ^ ا ب پ "Sahitya Akademi awards announced"۔ دی ہندو۔ 21 دسمبر 2010 
  5. "Uday Prakash, M P Veerendra Kumar among Sahitya Akademi Award winners"۔ Net Indian۔ 21 دسمبر 2010۔ 10 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  6. Rahul Soni (translator)۔ "Exiled from Poetry and Country: Uday Prakash"۔ صفحہ: 3۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2010 
  7. A. Prakash، Y. P. Rajesh (1 نومبر 1995)۔ "The Literary Mafia"۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2010۔ 'Nobody takes Vajpeyi seriously in Hindi literature. History will remember him as a culture czar who doled out patronage,' says Prakash 
  8. "Uday Prakash's Profile"۔ Muse India۔ 1 نومبر 1995۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2010۔ one of the most popular as well as متنازع writers in Hindi 
  9. "Outgoing Visitors Programme"۔ Annual report 2007۔ Indian Council for Cultural Relations۔ 7 اگست 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2010۔ Shri Uday Prakash, Eminent Writer 
  10. "SAARC FESTIVAL OF LITERATURE"۔ 22 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2010 
  11. "'The writer feels more isolated than ever before': Hindi writer Uday Prakash"۔ Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2016 
  12. Uday Prakash (3 مارچ 2001)۔ पीली छतरी वाली लड़की [The Girl With the Golden Parasol]۔ Vani Prakashan۔ صفحہ: 156۔ ISBN 81-7055-754-2۔ 04 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019