مصنوعی عصبی نیٹ ورک، جسے عموماً عصبی جالکار پکارا جاتا ہے، ریاضیاتی تمثیل یا شمارندی تمثیل ہے جس کی کوشش حیاتیاتی عصبی جالکاروں کی ساخت اور/یا کارکردگی کی تشبیہ کرنے کی ہوتی ہے۔ یہ مصنوعی عصبونات کے بین المتواصل گروہ پر مشتمل ہوتا ہے جو اطلاعات پر عملکاری اتصالیت طریقہ سے شمارندگی کر کے انجام دیتا ہے۔ زیادہ تر یہ تلاوم نظام ہوتا ہے جو سیکھ-حالت میں اپنی ساخت کو اندرونی یا بیرونی اطلاعات جو نیٹ ورک میں سے گزرتی ہیں کے مطابق تبدیل کرتا ہے۔ جدید عصبی نیٹ ورک لالکیری احصائی ڈیٹا تمثیل آلات ہیں۔ یہ ادخال اور اخراج کے درمیان پیچیدہ نسب کو تمثیل کرنے یا ڈیٹا میں قرینہ ڈھونڈنے کے کام آتے ہیں۔

A neural network is an interconnected group of nodes, akin to the vast network of عصبونs in the انسانی دماغ.
اصطلاح term

اصطناعی
عصبی
جالکار
جبر
عقدہ
نیمپیما؟
ممارستی
ازر
اشارہ
بہاؤ

artificial
neural
network (ANN
determine
node
parameter
practical
strength
signal
flow

پس منظر ترمیم

عصبی جالکار سادہ عملکاری عناصر عصبونات کے نیٹ ورک پر مشتمل ہوتا ہے، جو پچیدہ سلوک کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور یہ سلوک عملکاری عناصر کے درمیان اتصال اور عنصری نیمپیما سے جبر ہوتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا اصل الہام مرکزی عصبی نظام اور عصبونات (اور ان کے محوار، تغصن اور مشبک) کے مطالعہ سے پیدا ہوا، جو ایک نہایت اہم اطلاعاتی عملکاری عنصر ہیں (دیکھو علم الاعصاب)۔ عصبی نیٹ ورک کی تمثیل میں، سادہ عقدہ جنہیں بیشتر عصبون، عملکاری عنصر یا اکائیاں کہتے ہیں، کا آپس میں اتصال کیا جاتا ہے جس سے عقدوں کا نیٹ ورک بنتا ہے ؛ جس سے اصطلاح عصبی جالکار نکلی۔ اگرچہ عصبی نیٹ ورک کا تلاومی ہونا لازم نہیں، اس کا ممارستی استعمال ایسے الخوارزم سے طرحدار ہوتا ہے جو نیٹ ورک کے اتصالوں کے ازر (وزن) کو تبدیل کرتے ہیں جس سے مطلوبہ اشارہ بہاؤ پیدا ہو۔

نگار خانہ ترمیم