الشکور اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

اس کے معنی ہیں نہایت قدر دان اور اس کے معنی میں مبالغہ پایا جاتا ہے یعنی بہت زیادہ قدر کرنے والا، تھوڑی سی محنت پر زیادہ اجر دینے والا،

اللّٰہ سبحانہ و تعالی، شکور دنیا کی قلیل سی زندگی میں تھوڑی عبادت پر آخرت کی ہمیشہ کی رہنے والی زندگی میں لامحدود نعمتیں عطا فرماتے ہیں۔

الشکور قران مجید میں اکثر الغفور کے ساتھ آیا ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے جو شخص کوئی نیکی کرے ہم اس کے لیے اس کی نیکی کے بدلہ اور نیکی بڑھا دیں گے۔

اللّٰہ سبحانہ و تعالی ایسا شکور ہے جو شکر کیے جانے کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔ اللّٰہ تعالی اپنے بندے کو عطا کرتا ہے اور بندہ جس چیز پر شکر ادا کرے اللّٰه تعالی اپنے بندے کو اس چیز کی زیادہ توفیق عطا فرماتے ہیں۔

اللّٰہ سبحانہ و تعالی تھوڑے عمل اور عطا کی قدردانی کرتے ہیں۔اللّٰه سبحانہ و تعالی کو کسی عمل کا تھوڑا ہونا اڑے نہیں آتا اور نہ وہ اس کو کم سمجھتے ہیں۔ اللّٰہ شکور نیکی کی قدر کرتا ہے اس کے بدلے دس گناہ سے لے کر کئی گناہ زیادہ بھی بڑھا کر دیتا ہے۔ مثلاً رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو آدمی سو بار سبحان اللّہ پڑھتا ہے اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں یا اس کی ہزار خطائیں مٹا دی جاتی ہیں یہ ہے قدردانی،

اللّٰہ سبحانہ و تعالی اس طرح بھی قدردانی کرتا ہے کہ کسی کام کے مقابلے میں اس سے بہتر بدلہ دیتا ہے مثلا وضو کے بعد مانگی جانے والی دعا اشہد ان لا الہ الا اللّٰہ و اشہد ان محمد عبدہ ورسولہ، پر جنت کے اٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں،

اللّٰہ سبحانہ و تعالی اپنے بندے کا شکر اس طرح بھی کرتا ہے کہ اس کا ذکر فرشتوں اور اپنے دوسرے بندوں کے دلوں میں اس کی محبت ڈال دیتا ہے۔

اگر انسان اللّٰہ کی ناراضی کے ڈر کی وجہ سے کوئی کام چھوڑ دیتا ہے اس کی بھی اللّٰه تعالی بہترین قدردانی فرماتا ہے۔

اللّٰه تعالی اپنے نافرمانوں کے اعمال کی بھی قدردانی کرتا ہے ان کے لیے اخرت میں تو کچھ نہیں لیکن دنیا میں ان کو کسی نہ کسی شکل میں نعمتیں دیتا رہتا ہے۔ اللّٰہ سبحانہ و تعالی سے شکر کی توفیق مانگتے رہیں۔ اللّٰہ کی دی ہوئی نعمتوں کو اس کے راستے میں استعمال کریں حقیقت یہ ہے کہ اللّٰہ سبحانہ و تعالی کے ہم پر بہت احسانات ہیں ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ اللّٰہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل کریں آمین

حوالہ جات ترمیم

اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے