الیگزنڈر باؤ مگارٹین (1714ء–1762ء) کانٹ کے عہد سے پہلے جا جرمن فلسفی، جس نے پہلی بار فلسفے کی اس شاخ کو جو حسن اور فن سے تعلق رکھتی ہے۔ جمالیات کا نام دیا۔ اس کی ایک کتاب (جمالیات) ایسٹھ ٹیکا کافی مشہور ہوئی۔ اس میں اس نے حسن کے مسئلے کا تجزیہ کیا ہے جو اس کے نزدیک حواس کے ذریعے کلیت اور جامیعت کی شناخت کا دوسرا نام ہے۔