جگر کو انسانی جسم میں سب سے بڑے عضو کا درجہ حاصل ہے اور یہ دائیں مراق (right hypochondrium) میں حجاب (diaphragm) کے نیچے پایا جاتا ہے۔ فعلیاتی اعتبار سے جگر دو فصوص (lobes) میں تقسیم ہوتا ہے اور اس کو شریان جگر (hepatic artery) سے اس کی تمام ضروریات کا قریباً 25 فیصد خون مہیا کیا جاتا ہے جبکہ باقی ماندہ 75 فیصد خون آنتوں سے آنے والی بابی ورید (portal vein) سے آتا ہے۔ جگر جسم میں ہونے والے اہم استقلابی (metabolic) تعاملات میں کردار ادا کرتا ہے اور اس میں لحمیاتی تالیف، نشاستی و شحمی استقلاب اور سوائل جسم میں صفرا (bile) کی تیاری شامل ہیں۔ جگر کی اس استقلابی فعالیت کی وجہ سے اس کو بہت سے اندرونی اور بیرونی کیمیائی مرکبات سے واسطہ پڑتا ہے جو اگر اعتدال سے ہٹ جائیں تو امراضیات جگر کا سبب بنتے ہیں۔

اہم امراض ترمیم

حوالہ جات ترمیم