اندرونی منگولیا (Inner Mongolia) (منگؤلی: ᠦᠪᠦᠷ
ᠮᠤᠩᠭᠤᠯ
چینی: 内蒙古؛ پنین: Nèi Měnggǔ) سرکاری طور پر اندرونی منگولیا خود مختار علاقہ (Inner Mongolia Autonomous Region) یا نی منگول خود مختار علاقہ (Nei Mongol Autonomous Region) عوامی جمہوریہ چین کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔ جو ملک کے شمال میں واقع ہے اس کی سرحد منگولیا اور روس سے ملتی ہے۔ اس کا دار الحکومت ہوہوٹ ہے۔ دیگر بڑے شہروں میں بائوتو، چیفینگ اور اوردوس شامل ہیں۔


内蒙古自治区
خود مختار علاقہ
نام نقل نگاری
 • چینی内蒙古自治区 (Nèi Měnggǔ Zìzhìqū)
 • مخفف内蒙 or 内蒙古[1] (pinyin: Nèi Měng or Nèi Měnggǔ)
 • منگؤلیᠦᠪᠦᠷ ᠮᠣᠩᠭᠤᠯ ᠤᠨ ᠥᠪᠡᠷᠲᠡᠭᠡᠨ ᠵᠠᠰᠠᠬᠤ ᠣᠷᠤᠨ
 • منگؤلی کلمہ نویسیÖbür mongγol-un öbertegen zasaqu orun[2]
Map showing the location of Inner Mongolia
اندرونی منگولیا کا نقشہ
وجہ تسمیہمنگؤلی سے öbür monggol, جہاں öbür کا مطلب سامنے, قدرتی رکاوٹ کی دھوپ طرف (ایک پہاڑ, پہاڑی سلسلہ, جھیل یا صحرا وغیرہ..).
دار الحکومتہوہوٹ
سب سے بڑا شہربائوتو
تقسیمات12 پریفیکچر، 101 کاؤنٹیاں، 1425 ٹاؤن شپ
حکومت
 • سیکرٹریوانگ جون
 • گورنرباگاتور
رقبہ[3]
 • کل1,183,000 کلومیٹر2 (457,000 میل مربع)
رقبہ درجہتیسرا
آبادی (2010)[4]
 • کل24,706,321
 • درجہتیئسواں
 • کثافت20.2/کلومیٹر2 (52/میل مربع)
 • کثافت درجہاٹھیسواں
آبادیات
 • نسلی تناسبہان - 79%
منگول - 17%
مانچو - 2%
ہوئی - 0.9%
دور - 0.3%
 • زبانیں اور لحجےجن, شمال مشرقی مینڈارن, بیجنگ مینڈارن, منگؤلی, اوئیرات, بوریات, داگور, ایونکی
آیزو 3166 رمزCN-15
خام ملکی پیداوار (2012)CNY 1.598 ٹریلین
US$ 252,046 بلین (پندرہواں)
 - فی کسCNY 64,680
US$ 10,398 (پانچواں)
انسانی ترقیاتی اشاریہ (2008)0.803 (اعلی) (تیرہواں)
ویب سائٹhttp://www.nmg.gov.cn
(آسان چینی حروف)

یہ ایک خود مختار علاقہ ہے جو سنہ 1947ء میں قائم کیا گیا تھا، جس میں سابقہ ​​جمہوریہ چین کے صوبوں سوئیوان، چہار، ریہے، لیاوبی اور ژینگان کے ساتھ ساتھ گانسو اور ننگزیا کے شمالی حصوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اس کا رقبہ اسے چین کا تیسرا سب سے بڑا انتظامی سب ڈیویژن بناتا ہے، جو تقریباً 1,200,000 مربع کلومیٹر (463,000 مربع میل) ہے اور چین کے کل رقبہ کا 12 فیصد ہے۔ مشرق سے مغرب تک اس کی طوالت کی وجہ سے، اندرونی منگولیا جغرافیائی طور پر مشرقی اور مغربی حصوں میں منقسم ہے۔ مشرقی ڈویژن اکثر شمال مشرقی چین (ڈونگبی) میں شامل ہوتا ہے، جس میں بڑے شہروں بشمول ٹونگلیاؤ، شیفینگ، ہیلار اور اولان ہاٹ شامل ہیں۔ مغربی ڈویژن شمالی چین میں شامل ہے، جس میں بڑے شہروں بشمول باؤتو اور ہوہوٹ شامل ہیں۔  سنہ 2010ء کی مردم شماری میں اس کی آبادی تقریبا 24,706,321 ریکارڈ کی، جو مینلینڈ چین کی کل آبادی کا 1.84فیصد ہے۔ اندرونی منگولیا ملک کا تیئیسواں سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ سطح کا ڈویژن ہے۔[8] اس خطے میں آبادی کی اکثریت ہان چینیوں کی ہے، جب کہ بڑی تعداد منگول اقلیت کیہے جو 5,000,000 (2019) کے قریب ہے جو دنیا کی سب سے بڑی منگول آبادی ہے (ملک منگولیا سے بڑی)۔ اندرونی منگولیا چین کے معاشی طور پر ترقی یافتہ صوبوں میں سے ایک ہے جس کی سالانہ جی ڈی پی فی کس 14,343 امریکی ڈالر ہے (2022)، جو ملک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ سرکاری زبانیں مندارن چینی اور منگولیائی ہیں، جن میں مؤخر الذکر روایتی منگول رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔

تاریخ ترمیم

اندرونی منگولیا سمیت گریٹر منگولیا یا منگولیائی سطح مرتفع کی تاریخ کے بارے میں جو کچھ جانا جاتا ہے، وہ چینی تاریخ اور مورخین کے ذریعے جانا جاتا ہے۔ 13ویں صدی میں منگولوں کے عروج سے پہلے، جو اب وسطی اور مغربی اندرونی منگولیا ہے، خاص طور پر ہیٹاؤ علاقہ، جنوب میں چینی زراعت پسندوں اور شمال میں ژیونگنو، ژیان بی، ختن، جرچین، توجوئے اور منگول خانہ بدوشوں کے کنٹرول میں ہے۔  موجودہ مشرقی اندرونی منگولیا  کا تاریخی بیانیہ خانہ بدوشوں اور چینی زراعت پسندوں کے درمیان جدوجہد کی بجائے زیادہ تر مختلف ٹنگوسک اور منگول قبائل کے درمیان مقابلے پر مشتمل ہے۔

جغرافیہ ترمیم

باضابطہ طور پر اندرونی منگولیا کو شمالی چین کے صوبائی سطح کے ڈویژنوں میں سے ایک کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے، لیکن اس کے بڑے حصے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے کچھ حصوں کا تعلق شمال مشرقی چین اور شمال مغربی چین سے بھی ہے۔ یہ مذکورہ بالا تینوں خطے، صوبائی سطح کے آٹھ ڈویژنوں (ہیلونگ جیانگ، جیالن، لیاؤننگ، ہیبی، شنزی، شانزی، ننگشیا اور گانسو)  کی سرحدوں سے متصل ہیں، سب سے زیادہ سرحد صوبائی سطح کے ڈویژنوں میں شانسی کے ساتھ ہے۔ اس کی زیادہ تر بین الاقوامی سرحد منگولیا (ملک) کے ساتھ ہے، [نوٹ 3] جسے چینی زبان میں بعض اوقات "بیرونی منگولیا" کہا جاتا ہے، جب کہ ایک چھوٹا سا حصہ روس کے زابیکالسکی کرائی Zabaykalsky Krai کے ساتھ ہے۔ اندرونی منگولیا زیادہ تر شمالی چینی ڈھلان کے شمالی حصے پر مشتمل ہے۔ انتہائی جنوب مغرب میں تبتی سطح مرتفع کا کنارہ ہے جہاں خود مختار علاقے کی سب سے اونچی چوٹی، ہیلان پہاڑوں میں، 3,556 میٹر (11,670 فٹ) تک پہنچتی ہے۔[2] اندرونی منگولیا کا بیشتر حصہ ایک سطح مرتفع ہے جس کی اوسط اونچائی تقریباً 1,200 میٹر (3,940 فٹ) ہے اور یہ وسیع پیمانے پر بالو اور ریت سے ڈھکی ہوئی ہے۔

شمالی حصہ میسوزوئک  Mesozoic دور کے خنگان پہاڑوں پر مشتمل ہے اور ٹھنڈی آب و ہوا کی وجہ سے زیادہ جنگلات ہیں، خاص طور پر منچورین برگد، شاہ بلوط، صنوبر، دیودار اور سپروس کی متعدد انواع کے ساتھ۔ جبکہ ضلع ہیلر کے شمال میں پرما فراسٹ موجود ہے، جنگلات تقریباً خصوصی طور پر مخروطی ہیں۔ جنوب میں، مشرقی حصے میں قدرتی نباتات اور  گھاس کے میدان ہیں مغربی حصہ خشک اور بنجر ہے اور گلہ بانی اہم اقتصادی سرگرمی ہے۔ اس کے گہرے تلچھٹ کے احاطہ میں پڑی قدیم، موسمی چٹانوں کی وجہ سے، اندرونی منگولیا کان کنی کا ایک بڑا علاقہ ہے، جس میں کوئلے، لوہے اور نادر زمینی معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں، جس نے اسے ایک بڑا صنعتی خطہ بنا دیا ہے۔

مذہب ترمیم

چین کی منزو یونیورسٹی کے 2004ء میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، اس علاقے کی تقریباً 80 فیصد آبادی آسمانوں کی عبادت پر عمل کرتی ہے (جس کا نام چینی روایت میں تیان اور منگول کی روایت میں تینگری ہے)۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آبادی کا 10.9 فیصد  (تیس لاکھ لوگ) تبتی بدھ گروپوں کے ارکان ہیں۔ 2007ء کے چینی روحانی زندگی کے سروے اور 2009ء کے چینی عمومی سماجی سروے کے مطابق، عیسائیت خطے کی 3.2 فیصد آبادی کی مذہبی شناخت ہے۔ اور چینی آبائی مذہب کا دعویٰ کرنے والے 2.36 فیصد  ہیں، جب کہ سال 2010ء کے آبادیاتی تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان 0.91 فیصد پر مشتمل ہیں۔

چنگیز خان کا فرقہ، جو چنگیز خان کے مختلف مندروں کی شکل میں موجود ہے، منگول شمن ازم کی ایک روایت ہے، جس میں اسے ثقافتی ہیرو اور خدائی آبا و اجداد، ٹینگری (آسمان کا خدا) کا اوتار سمجھا جاتا ہے۔ 1980ء کی دہائی سے اندرونی منگولیا میں خاص مندروں میں اس کی پوجا کی جاتی ہے، جس میں ہان چینی بھی شریک ہوتے ہیں اور ان کی روح کو یوآن خاندان کے بانی  کے طور پر مانتے ہیں۔ تبتی بدھ مت (منگولیائی بدھ مت، جسے مقامی طور پر "پیلا بدھ مت" بھی کہا جاتا ہے) اندرونی منگولیا میں بدھ مت کی غالب شکل ہے، جس پر بہت سے ہان چینی بھی عمل کرتے ہیں۔ بدھ مت کی ایک اور شکل، جس پر چینی عمل کرتے ہیں، چینی بدھ مت کے اسکول ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. 内蒙古自治区区情
  2. The Cyrillic spelling, as used in منگولیا, would be Өвөр Монголын Өөртөө Засах Орон (Övör Mongolyn Öörtöö Zasakh Oron).
    In Unicode: ᠦᠪᠦᠷ
    ᠮᠣᠩᠭᠤᠯ ᠤᠨ
    ᠥᠪᠡᠷᠲᠡᠭᠡᠨ
    ᠵᠠᠰᠠᠬᠣ
    ᠣᠷᠣᠨ
  3. "Doing Business in China - Survey"۔ Ministry Of Commerce - People's Republic Of China۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2013 
  4. "Communiqué of the National Bureau of Statistics of People's Republic of China on Major Figures of the 2010 Population Census"۔ National Bureau of Statistics of China۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2014 

بیرونی روابط ترمیم