انسان دوستی کا عالمی دن

انسان دوستی کا عالمی دن 19 اگست کو ہر سال اقوام متحدہ اور دوسری فلاحی و امدادی تنظیمیں دنیا میں بھر میں مناتی ہیں۔ تاکہ دنیا بھر میں انسانی فلاح و بہبود کے لیے متحرک افراد اور انسانی جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکن کو سراہا جائے اور ان کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اگست کی انیس تاریخ کو دنیا بھر میں انسان دوستی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ سن 2008ء میں کیا تھا۔ یہی دن بغداد شہر کے کینال ہوٹل میں بم دھماکے میں اقوام متحدہ کے بائیس افراد کے ہلاک ہونے کی برسی بھی ہے۔

دنیا بھر میں یہ دن اس حوالے سے منایا جا تا ہے کہ خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بنیادی سمجھ بوجھ کو عام کرنے کے ساتھ ان سرگرمیوں میں شریک افراد کا احترام اور جو لوگ کار خیر کرتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں ان کو یاد بھی کیا جائے۔ یہ دن دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کے نام ہے جو بلا تفریق رنگ و نسل ہر ممکن طور پر دکھی اور ناچار انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، ہر انسان کو چاہیے کہ اس کے بارے میں سوچے اور اپنی حیثیت کے اعتبار سے انسانیت کی مدد کریں۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔