انس بن حارث کاہلی

شہدائے کربلا میں سے ایک


انس بن حارث كاہلی اسدی (شہادت 61هـ/ 680ء) أصحاب نبی اکرم اور اصحاب امام حسین بن علی بن ابی طالب میں سے تھے، آپ نے عصر نبی میں غزوہ بدر اور غزوہ حنین میں شرکت کی تھی اور آپ نے حسینی قیام میں واقعہ کربلا میں شرکت کی اور شہید ہوئے. آپ کوفہ کے شیعوں میں سے تھے.[1]

انس بن حارث کاہلی
معلومات شخصیت

نسب ترمیم

أنس بن الحارث بن نبيه بن كاهل بن عمرو بن صعب بن اسد بن خزيمة اسدی الكاهلی.[2]

صحابیت ترمیم

یہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے اور جنگ بدر و حنین میں شرکت کی تھی۔ ابن عبدالبر اپنی کتاب الاستیعاب میں لکھتے ہیں کہ حضرت انس بن حارث نے رسول خدا سے سنا تھا کہ آپ نے فرمایا میرا بیٹا (حسین رضی اللہ عنہ) کربلا کی سر زمین پر قتل کیا جائے گا، جو شخص اس وقت زندہ ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ میرے بیٹے کی مدد و نصرت کو پہنچے چنانچہ انس بن حارث نے پیغمبر کے اس فرمان پر لبیک کہتے ہوئے کربلا میں شرکت کی اور امام حسین کے قدموں پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ ابن عساکر لکھتے ہیں کہ انس بن حارث ان عظیم اصحاب رسول میں سے تھے جنہیں حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی اور انھیں اصحاب صفہ میں شمار کیا جاتا ہے۔


مقتل ترمیم

آپ سن 61ھ میں کربلا کی لڑائی میں لشکر يزيد کے 18 سپاہیوں کو قتل کرنے کے بعد شہید ہوئے، آپ یہ رجز پڑھتے ہوئے حملہ آور ہوئے:[2][3]

قد علمت كاهلنا وذودان والخندفيون وقيس علان
بان قومي آفة للاقران يا قوم كونوا كأسود خفان
آل علي شيعة الرحمن وآل حرب شيعة الشيطان

انس بن حارث کاہلی صحابی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے۔ نیز شہدائے کربلا میں سے تھے۔ جنھوں نے واقعہ کربلا میں امام حسین کی فوج میں شمولیت اختیار کی۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "موسوعة عاشوراء"۔ 23 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2019 
  2. ^ ا ب "أعيان الشيعة - السيد محسن الأمين - ج 3 - الصفحة 500"۔ 04 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2019 
  3. "مستدركات علم رجال الحديث - الشيخ علي النمازي الشاهرودي - ج 1 - الصفحة 701"۔ 04 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2019