انطباع (انگریزی: Edition) یا ایڈیشن کسی کتاب کی اشاعت سے متعلق ایک اصطلاح ہے۔ کچھ اشاعتوں میں لفظ ایڈیشن کسی بھی کتاب کے مکرر چھپنے کے لیے یوں ہی مستعمل ہوتی ہے۔ جب غور طلب پہلو یہ ہے کہ ایک پار کتاب چپنے کے بعد باز اشاعت (ری پرنٹ) ہو سکتی ہے، جس میں من و عن سابقہ مواد شائع ہوتا ہے۔ اس کے بر عکس ترمیم شدہ اشاعت یا اضافہ شدہ اشاعت اس سے قبل چھپنے والے مواد کی تصحیح، ضروری حوالہ جات اور عند الوقت اور عند الضرورت اضافوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ عمومًا کلاسیکی ادب حسبہ بار بار چھاپا جاتا ہے، کیوں کہ اس کے خالق دنیا میں نہیں ہوتے، جیسے کہ دیوان غالب یا کلیات اقبال۔ تاہم کئی ادبی ناقدین نے اپنی نقد و تنقید، توضیحات و تشریحات، نیز بین الشعراء اور عالمی افق پر بین الالسنہ ادبی موازنے پر اپنے اضافے کے ساتھ ساتھ ان مطبوعات کو بھی جدید انطباعات کی شکل میں شائع کیا ہے۔


ادارہ جاتی تعاون ترمیم

بھارت میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ایک قومی سطح کی نوڈل ایجنسی ہونے کی بنا پر اردو زبان کی ترویج و اشاعت کی کوشش میں رہتا ہے۔ اس سلسلے میں کونسل مختلف کا م مثلاً سافٹ ویئر و زبان سے متعلق ٹکنالوجی تیار کرنے میں مددکرنا، کتابوں اور رسائل کی اشاعت ، ورک شاپ کا انعقاد، کورسیز کا نفاذ اور اردو زبان کے فروغ کے لیے مزید ایسے اقدام جنھیں کونسل موزوں خیال کرے ۔ اردو زبان کو بڑھاوا دینے کے لیے کونسل 2020ء تک 1300 سے زائد معیاری کتابیں جن کا تعلق اردو ادب ، شاعری اور دیگر موضوعات سے ہے، ان کی اشاعت کرچکی ہے۔ کونسل کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وہ اردو زبان کی ترقی کے مدّ نظر کمپیوٹرا‏ئزیشن کو فروغ اور ترقی دے تاکہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجیکل تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔وقت کی ضرورت کے مدِّ نظر کونسل اردوزبان کو جدید ترین ٹکنالوجی سے جوڑنے کے لیے تکنیکی امداد بہم پہنچانے میں بھی سرگرم ہے۔ ای۔ کتاب کا فروغ جس میں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور اردو ای۔کتب خانہ ویب گاہ Urdu e-library website شامل ہیں، ان کے قائم کرنے کا مقصد بھی اسی ہدف کو حاصل کرنا ہے۔[1] اس طرح بھارت میں ایک ادارے سے اردو ادب کی کتابیں روایتی اور آن لائن پلیٹ فارم کی شکل میں دستیاب ہیں اور ان کی مختلف انطباعات وجود میں آتی رہتی ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم