انقرہ ریل حادثہ

ریل حادثہ

13 دسمبر 2018ء کو ترکی کے صوبہ انقرہ میں ینی محلہ کے پاس ایک تیز رفتار مسافر ٹرین ایک انجن سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکراؤ میں ریل کی تین بوگیاں نکل گئیں اور تین ریلوے انجینئر اور پانچ مسافر وہیں ہلاک ہو گئے جبکہ 84 لوگ زخمی ہوئے جن میں سے ایک مسافر کی ہسپتال میں موت ہو گئی۔ 34 مسافر جن میں دو کی حالت بہت نازک ہے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انقرہ ریل حادثہ
تیز رفتار ریل جس سے حادثہ رونما ہوا
تیز رفتار ریل جس سے حادثہ رونما ہوا
حادثہ والی ریل کی تصویر

تفصیلات
ملک ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ 13 دسمبر 2018  ویکی ڈیٹا پر (P585) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام نزد مارشندیز ریلوے اسٹیشن، ینی محلہ، انقرہ، انقرہ
متناسقات 39°56′03.12″N 32°46′41.88″E / 39.9342000°N 32.7783000°E / 39.9342000; 32.7783000
ریلوے باشقندرے
قسم حادثہ سامنے کا تصادم
وجہ زیر تفتیش
اعداد و شمار
ریل گاڑیاں 2
مسافر 206
اموات
زخمی 84
TCDD E68000-class locomotive 68 041 ریل جس سے حادثہ ہوا (classmate 68 017 pictured)t.

حادثہ ترمیم

13 دسمبر 2018ء کو انقرہ قونیہ تیز رفتار ٹرین انقرہ ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن سے 206 مسافروں کو لے کر 06:30 مقامی وقت (03:30 UTC) میں روانہ ہوئی۔ تقریباً چار منٹ کے بعد ایک ٹرانسمیشن کے سامنے 80-90 کیلومیٹر فی گھنٹہ (50-56 میل فی گھنٹہ) کی رفتار پر قونیہ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار ٹرین ینی محلہ میں مارشندیز ریلوے اسٹیشن سے پہلے دائیں جانب ایک انجن سے ٹکرا گئی، جو ریلوے معائنہ سے واپس آ رہا تھا۔

تیز رفتار ریل کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں اور ریلوے لائن کے اوپر سے گزرنے والی ایک پیدل پل ریل کے دو ڈبوں پر گر گئی۔ آٹھ لوگ جن میں تین ریلوے انجینئر بھی شامل تھے جائے حادثہ پر ہی فوت ہو گئے۔ حادثہ کے شکار لوگوں میں ایک جرمن شہری بھی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 48 لوگ زخمی ہوئے تھے لیکن تازہ معلومات کے مطابق یہ تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کو انقرہ کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جن میں تین کی حالت نازک ہے اور ہسپتال میں داخل کرنے کے بعد ایک کی موت ہو گئی ہے۔

بعد از حادثہ ترمیم

40 ایمبولینس، 20 فائر ٹرک، پولیس، نیشنل میڈیکل بچاؤ ٹیمیں، فائر اور بچاؤ ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ چکی ہیں۔ ملبے کو ہٹانے کا کام جلد ہی شروع ہو گیا جبکہ حادثے کی جگہ کے ارد گرد بھاری کرینیں 16:00 بجے مقامی وقت کے مطابق نصب کی گئی تھیں۔ ریلوے لائن کو دوبارہ کھولنے کے لیے فائر فائٹرز اور ریلوے کارکنوں کی ٹیموں نے بھاری برفباری کے باوجود رات کو کاٹنے اور ہٹانے کا کام جاری رکھا۔

انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر نے حادثہ کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس مقصد کے لیے اپنے معاون اور تین مزید پراسیکیوٹر مقرر کیے ہیں۔ ریلوے اہلکار، ایک انسپکٹر، ایک ٹرین کو روانہ کرنے والا اور ایک سوئچ مین، جو ٹرینوں کی سمت کے ذمہ دار تھے، غفلت برتنے کے شک میں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشن میں ڈیجیٹل کیمرے کا ریکارڈ اسی طرح حکام کے درمیان میں ریلوے کی سمت سے متعلق ڈیوٹی کے درمیان میں ریڈیو مواصلات کے تکنیکی تجزیہ کو ثبوت کے طور پر محفوظ کیا جا چکا ہے۔ نیز حادثے کا احاطہ کرنے والے نگرانی کیمرے فوٹیج کو عام کر دیا گیا ہے۔ ان تمام امور سے یہ واضح ہے کہ انجن اپنے صحیح راستے پر تھا جبکہ تیز رفتار ٹرین کو غلط طور پر اسی ٹریک کی ہدایت دی گئی تھی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حوالہ جات ترمیم