انکیت بیٹھلا (پیدائش : 10 اکتوبر 1988 ء، نئی دہلی، بھارت ) ایک بھارتی  ماڈل اور ٹی وی  اداکار ہیں۔  وہ بھارتی ٹیلی ویژن ڈراما سیریل ہماری ساس لیلا میں آیوش پرکاش، سنکٹموچن مہابلی ہنومان میں راون اور بیٹا ہی چاہیے میں مادھو کے کردار سے جانے جاتے ہیں۔ انکیت فی الحال کلرز ٹی وی پر ڈراما سیریل  تھپکی پیار کی میں دُروو پانڈے کا کردار اداکر رہے ہیں۔[1][2]

انکیت بیٹھلا
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1988-10-10) 10 اکتوبر 1988 (عمر 35 برس)
دہلی، بھارت
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
قد 5 فٹ 10 انچ
عملی زندگی
پیشہ اداکار، ماڈل

ذاتی زندگی ترمیم

انکیت بیٹھلا نئی دہلی، بھارت میں مُگدھا بیٹھلااور انل کمار بیٹھلا کے ہاں 10 اکتوبر 1988 ء کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے سینٹ مارک'ز سینئر سیکنڈری پبلک اسکول، میرا باغ دہلی میں اپنے اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد، انھوں نے معاشیات (اکنامکس )میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن (آنرز) دہلی یونیورسٹی کے کامرس کے سری گرو گووند سنگھ کالج سے کیا۔

کیرئیر ترمیم

انکیت بیٹھلا نے اداکاری کرنے سے پہلے امریکن ایکسپریس کے ساتھ ایک ٹرینر کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ ان کا پہلی ٹیلی ویژن ڈراما دور درشن نیشنل چینل پر سُمن ایک ادھیکار تھا، جس میں انھوں نے ایک اینٹی ہیرو کا کردار ادا کیا۔ بعد میں انھوں نے زی ٹی وی کے ڈرامے بھاگوں والی بانٹے اپنی تقدیر میں ابھی گیان کا مرکزی کردار ادا کیا۔ پھر سہارا ون چینل پر ماتا کی چوکی میں ارجن کے کردار میں اور کلرز چینل کے ڈرامے ہماری سال لیلا میں لیلا پاریکھ (اپرا مہتا) کے چھوٹے بیٹے آیوش کا کردار ادا کیا۔

2010 میں انھوں نے دور درشن نیشنل کے ڈراما ہم میں مونا واسو کے مدمقابل کام کیا۔ بعد میں انھوں نے امیجن ٹی وی پر ہار جیت (ٹی وی سیریز) میں کام کیا۔ 2013 میں، انکیت بیٹا ہی چاہیے پر کام؛ جو ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی طرف سے بگ میجک چینل کا سب سے پہلا ڈراما سیریل تھا۔ اس کے بعد ایک ویر کی ارداس، لو بائی چانس، عجب غضب گھر جمائی جیسے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے مارچ 2015 ء میں، انکیت بیٹھلا نے ریڈ ڈاٹ پروڈکشنز کے شو شو ہلہ بول میں بھی نظر آئے، فی الحال وہ سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کی تاریخی شو سنکٹموچن مہابلی ہنومان میں دوسری مرکزی کردار اداکر رہے ہیں اور کلرز ٹی وی پر ایک ڈراما سیریل تھپکی پیار کی میں وہ جگیاسا سنگھ کے مدمقابل ایک نیوز چینل کے مالک دُروو پانڈے کا کردار اداکر رہے ہیں۔ انکیت نے بھارتی ایئر ٹیل اور ماروتی سوزوکی رٹز کے لیے اشتہارات میں بھی کیا ہے۔

ٹیلی ویژن ترمیم

ٹی وی شو چینل کردار
سمن ایک آدھیکار دوردرشن نیشنل بِلّو
بھاگوں والی بانٹے اپنی تقدیر زی ٹی وی ابھی گیان
ماتا کی چوکی سہارا ٹی وی ارجن
ہماری ساس لیلا کلرز ٹی وی آیوش پاریکھ
ہم دوردرشن نیشنل گوروو
ہار جیت (ٹی وی سیریز) امیجن ٹی وی ابھی
بیٹا ہی چاہیے بِگ میجک مادھو
ایک ویر کی ارداس اسٹار پلس کرن کھنہ
لو بائی چانس بنداس کنشک مہتا
عجب غضب گھر جمائی بِگ میجک کرشنا
سنکٹموچن مہابلی ہنومان سونی ٹی وی ویبھی شالا(راوب)
ہلہ بول بنداس آشیش
تپکی پیار کی کلرز(ٹی وی چینل) درُوو

فلم ترمیم

سال فلم کردار زبان
2013 کلب 60 اقبال ہندی

حوالہ جات ترمیم