صوبہ خیبر پختونخوا کے سابقہ گورنر۔ اس سے پہلے وہ بلوچستان کے گورنر رہے۔ اس دور میں بلوچستان میں باقاعدہ فوج کشی ہوئی اور بلوچوں کے دو اہم رہنماء نواب اکبر خان بگٹی اور بالاچ مری کو ہلاک کر دیا گیا۔ نواب بگٹی کے صاحبزادے نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جو ایف آئی آر درج کرائی ہے اس میں اویس احمد غنی کا نام بھی شامل تھا۔ اویس احمد غنی کا تعلق چونکہ سردار عبدالرب نشتر کے خاندان سے تھا اور اس خاندان کے زیادہ تر افراد فوج اور دیگر سرکاری اداروں میں ہیں لہٰذا اس پسِ منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے جنرل (ر) پرویز مشرف نے نواز شریف کا تختہ الٹنے کے بعد انھیں پہلے صوبائی وزیر صنعت پھر وفاقی وزیر اور اس کے بعد بلوچستان اور صوبہ سرحد کا گورنر تعینات کیا۔ انھیں 2003ء میں بلوچستان کا گورنر مقرر کیا گیا تھا اور چونکہ ان کا تعلق کاکڑ قبیلے سے ہے اور ان کے آبا و اجداد بلوچستان کے ضلع ژوب سے ہجرت کرکے پشاور آئے تھے لہٰذا تعیناتی کے وقت بلوچ اور پشتونوں کے ممکنہ اعتراض کو رفع کرنے کے لیے سرکاری طور پر انھیں بلوچستان کا مقامی ثابت کرنے کے لیے میڈیا پر سرکاری طور پر باقاعدہ ایک مہم چلائی گئی ۔

اویس احمد غنی
(انگریزی میں: Owais Ahmed Ghani ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر آصف علی زرداری
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
معلومات شخصیت
پیدائش 5 فروری 1951ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پشاور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان تحریک انصاف  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ایڈورڈز کالج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گورنر خیبر پختونخوا ترمیم

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دوران جب اس وقت کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل علی جان اورکزئی کے مرکزی حکومت کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے تھے تو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اویس احمد غنی کو جنوری 2008ء میں صوبہ سرحد کا نیا گورنر مقرر کیا۔ پرویز مشرف کی اقتدار سے رخصتی کے بعد وہ دو سال مزید صوبے کے گورنر رہے۔ لیکن حکومت پر فاٹا ارکان اور خود پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید دباؤ رہا کہ انھیں اس عہدے سے سبکدوش کیا جائے۔ یوں فروری 2011ء میں ان کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ بیرسٹر مسعود کوثر کو گورنر تعینات کیا گیا۔

سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر بلوچستان
2003 – 2008
مابعد 
ماقبل  گورنر خیبر پختونخوا
2008 – 2011
مابعد 

حوالہ جات ترمیم