اکشے کمار دت ((بنگالی: অক্ষয় কুমার দত্ত)‏) ‏(15 جولائی 1820ء – 18 مئی 1886ء) بنگالی نشاۃ ثانیہ کے محرکین میں سے ایک تھے۔ پورب بردھمان میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام پتامبر دت تھا۔

اکشے کمار دت
(بنگالی میں: অক্ষয়কুমার দত্ত ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 15 جولائی 1820(1820-07-15)
باگرہٹ صدر ذیلی ضلع، بنگلہ دیش
وفات 18 مئی 1886(1886-50-18) (عمر  65 سال)
کولکاتا
قومیت برطانوی ہند
عملی زندگی
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ ،  سنسکرت ،  فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

ہردمان جیفرے کی خصوصی نگرانی میں اورینٹل سیمینری میں پڑھنے کے بعد اپنے والد کی وفات کی وجہ سے اکشے کمار نے تعلیم چھوڑ دی اور ملازمت تلاش کرنے لگے تاہم حصول علم کا شوق برقرار رہا۔ شوبھا بازار راج باڑی لائبریری میں انھوں نے پڑھا اور حساب و ہندسہ میں مہارت حاصل کی۔ وہ سنسکرت اور فارسی زبانیں جانتے تھے، نیز اسکول میں ہندو کتب مقدسہ کا مطالعہ بھی کیا تھا۔

بعد ازاں انھوں نے فرانسیسی، المانی اور ہندوستان کی متعدد زبانوں میں مہارت حاصل کی۔ محض چودہ برس کی عمر میں انھوں نے اپنی نظموں پر مشتمل ایک کتاب "اننگ موہن" مرتب کی تھی۔ اکشے کمار ایشور چندر گپتا کے سمبد پربھاکر کے لیے بھی ترجمہ کیا کرتے تھے۔ اکشے کمار نے کچھ عرصہ میڈیکل کالج میں بھی تعلیم حاصل کی جہاں انھوں نے نباتیات، حیوانیات اور کیمیا پڑھا۔

تصنیف و تالیف ترمیم

سنہ 1839ء میں اکشے کمار تتوبودھنی سبھا میں شامل ہوئے اور جلد ہی اس کے معاون معتمد بن گئے۔ اگلے سال انھیں تتوبودھنی پاٹھ شالا میں استاد مقرر کیا گیا اور سنہ 1843ء میں تتوبودھنی سبھا اور برہمو سماج دونوں کے ترجمان کے طور پر تتوبودھنی پتریکا منظر عام پر آیا۔ اکشے کمار اس کے پہلے مدیر تھے۔ اس بنا پر بنگالی زبان میں نثر نگاری کے ارتقا میں ان کا قابل ذکر تعاون رہا۔

اکشے کمار پہلے بنگالی مصنف تھے جنھوں نے جدید سائنسی نظریات کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور موقر تصنیفات پیش کیں اور خصوصاً طبیعیات اور جغرافیہ کو اپنا موضوع بنایا۔ نیز انھوں نے فلکیات، ریاضی اور ارضیات پر بھی خوب خامہ فرسائی کی۔ ہندو کالج کے طلبہ بنگالی تحریروں کا مضحکہ اڑایا کرتے، حتیٰ کہ بعضوں کا خیال تھا بنگالی زبان میں کوئی قابل ذکر شے نہیں لکھی جا سکتی۔ جب تتوبودھنی پتریکا منظر عام پر آیا تو وہ طلبہ نہ صرف اسے سنجیدگی سے پڑھتے بلکہ ایک دوسرے کو اس کے مطالعے کی ترغیب کیا کرتے تھے۔

اکشے کمار دت برہمو سماج میں وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے ویدوں کے متعلق یہ دعویٰ کیا کہ وہ خطا سے پاک نہیں ہے اور اس ضمن میں وہ دیبندر ناتھ ٹیگور کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بالآخر برہمو سماج نے اس تصور کو اپنایا کہ گو ہم تمام مذہبی کتابوں کا احترام کرتے ہیں لیکن انھیں خطا سے پاک نہیں سمجھتے۔ اسی پس منظر میں دیبندر ناتھ ٹیگور نے برہمو دھرما تصنیف کی تھی۔

حوالہ جات ترمیم

  • Ramtanu Lahiri O Tatkalin Banga Samaj in Bengali by Sivanath Sastri Translated into English by Sir Roper Lethbridge as "A History of the Renaissnace in Bengal", Renaissance Publishers Pvt. Ltd., Kolkata, India, 2002
  • Sansad Bangali Charitabhidhan (Biographical dictionary) in Bengali edited by Subodh Chandra Sengupta and Anjali Bose
  • Akshay Kumar Datta: Aandhar Raatey Ekla Pathik in Bengali by Ashish Lahiri (Dey's Publishing, Kolkata, آئی ایس بی این 81-295-0789-7)
  • Bijnan-Buddhi Charchar Agrapathik Akshaykumar Dutta O Bangali Samaj in Bengali, edited by Muhammad Saiful Islam (Renaissance Publishers, Kolkata)
  • Akshaykumar Datta: The First Social Scientist in Bengal (ed. Muhammad Saiful Islam, Renaissance, Kolkata, January 2009