اِیاس یا سنِّ اِیاس (انگریزی: Menopause) وہ وقت ہوتا ہے جب زیادہ تر عورتیں مقررہ ایام ماہواری کی مکمل طور پر مسدودی یا اس کے بند ہونے کو محسوس کرتی ہیں اور وہ اس دور کے آگے سے ماں بننے کے قابل نہیں ہوا کرتی ہیں۔[1][2] حالانکہ سن ایاس کی عمر مختلف ممالک، موسمی حالات اور شخصی طرز زندگی کے سبب مختلف ہو سکتی ہیں، تاہم مغربی دنیا کے ماہرین طب نے اسے 49 سال سے 52 سال کے بیچ کی عمر قرار دی ہے۔[3] نیز طبی ماہرین یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ کوئی عورت سن ایاس کو اس وقت پہنچتی ہے جب وہ ایک مکمل سال کسی بھی فرجی خون کے بہنے کو محسوس نہیں کرتی۔[4] یعنی یہ کہ ماہواری کا غیر معتدل ہونا یا اس کے دورانیے میں عدم توازن ایاس کی تعریف میں نہیں آتا۔ اسے رحم کی جانب سے ہارمون کی تیاری میں کمی کے طور پر بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ اگر کسی عمل جراحی کے نتیجے میں کسی عورت کے جسم سے رحم ہی کو نکال دیا جائے تو ایاس کافی پہلے بھی رو نما ہو سکتی ہے۔[5]

ایاس سے کچھ سال پہلے عورتوں کی ماہواری عمومًا باضابطگی سے دور پرے ہو جاتی ہے۔[6][7] اس کا مطلب یہ ہے کہ ماہواری یا تو زیاہ عرصہ چلے گی یا مختصر وقت میں ختم ہو جائے گی۔ اس موقع پر جاری ہونے والے خون کی مقدار بھی کبھی کافی سے زیادہ ہو سکتی ہے یا پھر بہت کم ہو سکتی ہے۔[6] اس موقع پر عورتوں میں عجیب و غریب کیفیات رو نما ہو سکتی ہیں، جن میں بہت زیادہ پسینے کا جاری ہونا، کپکپانا اور چمڑے کا لال ہونا شامل ہے۔[6] یہ کیفیات ایک یا دو سالوں میں بند ہو سکتی ہیں۔[2] دیگر علامات میں فرج کا خشک ہونا، بے خوابی اور موڈ کی تبدیلی شامل ہے۔[6] ان علامات کی شدت مختلف عورتوں میں مختلف ہو سکتی ہے۔[2] حالانکہ کئی بار ایاس کو دل کی بیماری سے جوڑ کر دیکھا گیا ہے، تاہم اس بیماری کا ہونا عمر کے اضافے کے سبب سے ہے اور اس کا راست ایاس سے کچھ تعلق نہیں ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Menopause: Overview"۔ Eunice Kennedy Shriver National Institute of Child Health and Human Development۔ 28 June 2013۔ 2 April 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2015 
  2. ^ ا ب پ ت "Menopause: Overview"۔ PubMedHealth۔ 29 اگست 2013۔ 10 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2015 
  3. TA Takahashi، KM Johnson (مئی 2015)۔ "Menopause"۔ The Medical Clinics of North America۔ 99 (3): 521–34۔ PMID 25841598۔ doi:10.1016/j.mcna.2015.01.006 
  4. "What is menopause?"۔ Eunice Kennedy Shriver National Institute of Child Health and Human Development۔ 28 June 2013۔ 19 March 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2015 
  5. Lynnette Leidy Sievert (2006)۔ Menopause : a biocultural perspective ([Online-Ausg.] ایڈیشن)۔ New Brunswick, N.J.: Rutgers University Press۔ صفحہ: 81۔ ISBN 9780813538563۔ 10 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  6. ^ ا ب پ ت "What are the symptoms of menopause?"۔ Eunice Kennedy Shriver National Institute of Child Health and Human Development۔ 6 May 2013۔ 20 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 مارچ 2015 
  7. "What Is Menopause?"۔ National Institute on Aging (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2018