شہزادہ ایشر سنگھ بہادر (پیدائش: 31 جنوری 1804ء— وفات: 1805ء) مہاراجا رنجیت سنگھ کا بڑا بیٹا اور مہاراجا شیر سنگھ کا بڑا بھائی تھا۔مختلف تاریخی اختلافات کے باعث مشہور ہے کہ ایشر سنگھ مہاراجا رنجیت سنگھ کی اولاد نہیں تھا مگر پھر بھی مہاراجا رنجیت سنگھ کے کنبے میں اُس کو شہزادے کا درجہ دیا گیا تھا۔

ایشر سنگھ
معلومات شخصیت
پیدائش 31 جنوری 1804ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹالا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1805ء (0–1 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قلعۂ لاہور ،  لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مہاراجہ رنجیت سنگھ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ مہتاب کور   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

پیدائش ترمیم

ایشر سنگھ 31 جنوری 1804ء کو پیدا ہوا۔ایشر سنگھ کی ماں مہتاب کور تھی۔

وفات ترمیم

1805ء میں ایشر سنگھ لاہور میں فوت ہو گیا۔

تاریخی تضادات ترمیم

ایشر سنگھ سے متعلق سکھ تواریخ میں متعدد تضادات پائے جاتے ہیں کیونکہ مہاراجا رنجیت سنگھ کی اکثر بیویوں سے اُن کی اولاد نہیں ہوئی جس کے باعث بہت سی مہارانیوں نے بچے گود لیے۔ ایشر سنگھ سے بھی یہی بیان منسوب کیا جاتا ہے کہ اُسے کسی سے حاصل کیا گیا تھا۔ اِس ضمن میں سر لیپل ہنری گریفن نے اپنی کتاب The Punjab Chiefs یعنی ’’رئیسانِ پنجاب‘‘ میں تفصیلی لکھا ہے کہ: مہارانی مہتاب کور نے 1807ء میں یہ بات ہوشیاری کی کی تھی کہ مہاراجا سے اپنے شکم سے توام (جڑواں) بیٹوں کا پیدا ہونے کا اِظہار کیا تھا کیونکہ پہلے اُس نے ایک ہی بیٹا پیدا ہونا ظاہر کیا تھالیکن اُسے مطلب براری نہیں ہوئی یعنی قریب 1804ء کے اُس نے ایک لڑکا مہاراجا کے روبرو پیش کیا جس کا نام ایشر سنگھ رکھا گیا۔ مگر پیدائش کے ڈیڑھ سال کے بعد یہ لڑکا مرگیا تھا۔یہ بات معلوم نہیں ہے کہ یہ لڑکا کس سے لیا گیا تھا، لیکن یہ بات تحقیق ہے کہ نہ اُس کی ماں مہتاب کور تھی اور نہ اُس کا باپ رنجیت سنگھ تھا۔[1]

کتابیات ترمیم

  • لیپل ہنری گریفن: رئیسان پنجاب (The Punjab Chiefs)، ترجمہ از پنڈت موتی لعل کاٹھجو، مطبوعہ وکٹوریہ پریس، لاہور، برطانوی پنجاب، 1882ء۔

حوالہ جات ترمیم

  1. لیپل ہنری گریفن: رئیسان پنجاب، ترجمہ از پنڈت موتی لعل کاٹھجو، صفحہ 5-6۔