الف شفق

تُرک مصنفہ، کالم نگار اور ناول نویس
(ایلف شفق سے رجوع مکرر)

ایلف شفق (ترکی: Elif Şafak) (ولادت: 25 اکتوبر 1971ء) ایک تُرک مصنفہ، کالم نگار اور ناول نویس ہیں۔ ان کی بائیس کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں سے بیشتر ناول ہیں۔ ان کا سب سے مشہور ناول چالیس چراغ عشق کے ہے جس نے ترکی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا ریکارڈ قائم کیا۔ ایلف شفق ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھتی ہیں۔ ان کی کتابوں کا تیس سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

ایلف شفق
Elif Şafak
(ترکی میں: Elif Şafak ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش اکتوبر 1971 (عمر  سال)
ستراسبورگ، فرانس
شہریت ترکیہ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد نوری بلجن   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ادبی تحریک بعد از جدیدیت، تاریخی افسانہ، جادوئی حقیقت پسندی، ادبی افسانہ
مادر علمی مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنفہ
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2][3]،  ترکی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں مشی گن یونیورسٹی ،  یونیورسٹی آف ایریزونا   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں The Gaze
Bastard of Istanbul
چالیس چراغ عشق کے
ناموس
The Architect's Apprentice
اعزازات
100 خواتین (بی بی سی) (2021)[4]
 نشان فنون و آداب (فرانس)   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
ویب سائٹ
ویب سائٹ الف شفق ڈاٹ کام
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ولادت اور تعلیم ترمیم

ایلف شفق کی ولادت 25 اکتوبر 1971ء کو ستراسبرگ، فرانس میں ہوئی۔ جب وہ ایک سال کی تھیں، تبھی ان کی والدین میں جدائی ہو گئی۔ اس وجہ سے ان کی پوری تربیت اور پرورش ان کی ماں  شفق اتیمان نے کی۔ انھوں نے سیاست کے موضوع پر ترکی کی مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سے بی۔ اے۔ اور اسی جامعہ سے مطالعات نسواں پر ایم۔ اے۔ اور پی ایچ ڈی کی ہے۔

ذاتی زندگی ترمیم

انھوں نے 2005ء میں ترک صحافی ایوب جان (Eyüp Can)سے شادی کی۔ ان سے دو بچے، ایک بیٹا ظاہر اور ایک بیٹی زیلدا ہے۔

تصنیفات ترمیم

ایلف شفق ایک مصنفہ اور ناول نویس ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار بھی ہیں۔ ان کی چودہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں سے نو ناول ہیں۔ ان کا سب سے مقبول ناول چالیس چراغ عشق کے ہے جس کے نام ترکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا ریکارڈ ہے۔ ایلف شفق کے ناول دی فورٹی رولز آف لو کے ہما انور کے کیے گئے اردو ترجمہ چالیس چراغ عشق کےکو اکادمی ادبیات پاکستان نے 2017 میں بہترین ترجمہ پر محمد حسن عسکری ایوارڈ سے نوازا۔ [6] اردو زبان میں ایلف شفق کے دو ناول چالیس چراغ عشق کے اور ناموس جمہوری پبلیکیشنز کے تحت شائع ہو چکے ہیں۔ [7]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15559724v — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اپریل 2020 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15559724v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/117720931
  4. https://www.bbc.com/news/world-59514598
  5. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/10-minutes-38-seconds-in-this-strange-world
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 06 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2021 
  7. http://jumhooripublications.com/elif-shafak/

بیرونی روابط ترمیم

ایلف شفق کی باضابطہ ویب گاہ