متناسقات: 31°32′19″N 74°15′42″E / 31.53861°N 74.26167°E / 31.53861; 74.26167

ایم 2، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک موٹروے ہے۔ یہ 367 کلومیٹر طویل ہے اور یہ لاہور سے شروع ہوتی ہے۔ پھر یہ شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں، کوٹ مومن، سالم، للہ، کلر کہار، بلکسر اور چکری سے گزرنے کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے باہر ختم ہو جاتی ہے۔ پھر تھوڑا سا آگے ایم 1 (M1) شروع ہو جاتی ہے، جو اسلام آباد/راولپنڈی کو پشاور سے ملاتی ہے۔ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے ایم 4 (M4) کا انٹرچینج آتا ہے جو فیصل آباد تک جاتی ہے۔

ایم-2
Route information
Part of AH1
Maintained by این ایچ اے
Length375 کلومیٹر (233 میل)
Existed1992–present
HistoryCompleted in 1997
Major junctions
شمال endاسلام آباد
Major intersectionsایم 4
جنوب endلاہور
Location
Countryپاکستان
Major citiesشیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، پنڈی بھٹیاں، بھلوال، چکوال
Highway system

راستہ ترمیم

ایم ٹو لاہور کے مغرب سے، لاہور بائی پاس پر بابو صابو انٹرچینج سے شروع ہوتی ہے۔ دریائے راوی سے گزرنے کے بعد یہ جی ٹی روڈ سے دور ہوتی چلی جاتی ہے اور مغرب میں شیخوپورہ کی جانب چلتی ہے۔ پنڈی بھٹياں سے پہلے یہ ایم 3 انٹرچینج سے گزرنے کے بعد شمال مغرب کی جانب مڑتی ہے۔ پھر یہ کلر کہار تک چلتی ہے، کھنڈوعہ سے آگے پیر دا کھارا تک یہ کھیوڑہ کے علاقے میں نمک کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے جو سالٹ رینج کہلاتا ہے۔[1] موٹروے کا یہ علاقہ اپنے پرخطر موڑوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے خطرناک سڑک تصور کیا جاتا ہے۔ بہت سے علاقوں میں حد رفتار 20 کلومیٹر/گھنٹا ہونی چاہیے۔ نمک کے پہاڑوں سے گزرنے کے بعد ایم 2 شمال کی طرف بڑھتی ہے اور راولپنڈی سے مغرب میں اسلام آباد لنک روڈ کے انٹرچینج پر ختم ہو جاتی ہے۔ ایم 2 چھ لین پر مشتمل ہے اور اس میں بہت سی آرام گاہیں ہیں، جہاں پر کھانے پینے، مساجد اور غسل خانے کی سہولت موجود ہے۔

تاریخ ترمیم

ایم 2 کی تعمیر 1993ء پاکستان کے سابق وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوئی اور انھیں کی دوسری سہ ماہی میں اس کا افتتاح ہوا۔ ان کے دور میں نہ صرف ایم 2 بلکہ پاکستان کی تمام موٹرویز کا تصور بھی انھوں نے پیش کیا۔

گیلری ترمیم

انٹرچینج ترمیم

ذیل میں ایم ٹو پر موجود انٹرچینجز کی فہرست ان کی خلائی سیارے سے لی گئی تصاویر کے ساتھ دی گئی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم