اینٹیکیتھیرا میکنزم (Antikythera mechanism) کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے یونانی سائنسدانوں نے 205 قبل مسیح میں ڈیزائن کیا تھا۔ یہ غالباً جولائی 1901ء کو یونانی جزیرے اینٹیکیتھیرا کے پاس اینٹیکیتھیرا کے جہاز کے ڈھانچے سے دریافت کیا گیا تھا۔ جب یہ ملا تو یہ 13 انچ ضرب 7.1 انچ ضرب 3.1 انچ پیمائش کے لکڑی کے ڈبے میں تھا۔ اسے اولین اینا لوگ کمپیوٹر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسے نظام شمشی کے اولین ماڈلز میں سے ایک بھی سمجھا جاتا ہے، جسے ستاروں کے مقام، کیلنڈر میں گرہن اور دوسری فلکیاتی پیش گوئیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ میکنیزم اب نیشنل آرکیالوجیکل میوزیم، ایتھنز یونان میں موجود ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

سانچہ:National Archaeological Museum of Athens