ایوان بالا پاکستان

پاکستان میں قانون ساز اسمبلی

سینیٹ پاکستان کی پارلیمان کا ایوان بالا ہے۔ یہ دو ایوانی مقننہ کا اعلیٰ حصہ ہے۔ اس کے انتخابات ہر تین سال بعد آدھی تعداد کی نشستوں کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں اور۔ اور ارکان کی مدت 6 سال ہوتی ہے۔ سینیٹ کا امیر ملک کے صدر کا قائم مقام ہوتا ہے۔ موجودہ امیر ایوان بالا صادق سنجرانی ہیں جو 12 مارچ 2018ء سے اس عہدے پر ہیں۔

ایوان بالا پاکستان
قسم
قسم
مدت
6 سال
تاریخ
آغاز اجلاس نو
12 مارچ 2018ء (2018ء-03-12)
قیادت
نائب صدر ایوان بالا پاکستان
ساخت
نشستیںseats = 100
سیاسی گروہ
حکومتی اتحاد (55)

اپوزیشن (42)

آزاد (3)

انتخابات
سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ
پچھلے انتخابات
3 مارچ 2021
اگلے انتخابات
مارچ 2024 (متوقع)
مقام ملاقات
Senate Secretariat
مجلس شوریٰ پاکستان
اسلام آباد، پاکستان
ویب سائٹ
www.senate.gov.pk

بنیادی مقاصد و اغراض ترمیم

اس ایوان کے قیام کی بنیادی وجہ تمام وفاقی اکائیوں اور طاقتوں کو ایک جگہ پر نمائندگی دینا ہے۔ ایوان زیریں یا قومی اسمبلی (Parliament) میں موجود ہر صوبے کی طرف سے برابر تعداد میں ہر ایک کی نمائندگی کا موقع اس ایوان بالا میں دیا جاتا ہے۔ اس وقت اس ایوان بالا میں 100 نشستیں ہیں، جن میں سے 18 خواتین کی ہیں-

1971 میں جب پاکستان ٹوٹ گیا تو اس کے ٹوٹنے کی وجوہات میں ایک اہم وجہ یہ بھی تھی کہ حکومتیں چھوٹے صوبوں پر توجہ نہیں دیتی تھیں۔ جب ملک ٹوٹا تو 1971ء کے بعد ایوان بالا یعنی سینیٹ بنایا گیا تاکہ تمام چھوٹے صوبوں کو بڑے صوبوں کی طرح نمائندگی مل جائے۔ کیونکہ قومی اسمبلی میں تو ہر صوبے سے ارکان اکثریت کی بنیاد پہ منتخب ہوتے ہیں یعنی جس صوبے کی زیادہ آبادی ہوتی ہے وہیں سے زیادہ نشستیں منتخب ہوتی ہیں لیکن سینیٹ میں تمام صوبوں سے ارکان برابر تعداد میں منتخب ہوتے ہیں۔

صوبہ/علاقہ عام نشست ٹیکنوکریٹ/علما خواتین غیر مسلم کُل نشستیں
بلوچستان 14 4 4 1 23
خیبر پختونخوا 14 4 4 1 23
سندھ 14 4 4 1 23
پنجاب 14 4 4 1 23
قبائلی علاقہ جات 4 - - - 4
اسلام آباد 2 1 1 - 4
کُل نشستیں 100
  • نوٹ: آئین پاکستان کے 18ویں ترمیم میں غیر مسلموں کے لیے چار نشستیں بڑھا دی گئی ہیں۔

تقرری ترمیم

اس ایوان کے 100 ارکان کا انتخاب کچھ اس طرح سے ہوتا ہے :

  1. 14 ارکان ہر صوبائی اسمبلی سے منتخب ہو ں گے ۔
  2. 4 کا انتخاب فاٹا سے ہوگا ۔
  3. 2 عام نشستیں اور ایک خواتین کی نشست اور ایک ٹیکنو کریٹ جیسے کہ " عالم " ۔
  4. 4 خواتین کا انتخاب ہر صوبائی اسمبلی سے ہوگا ۔
  5. 4 علما کا انتخاب ہر صوبائی اسمبلی سے ہوگا۔
  6. ہر ہر صوبے سے ایک نشست اقلیت کے لیے مخصوص ہوگی ۔

ایوان بالا میں موجودہ اور سابقہ جماعتوں کی حیثیت ترمیم

2021 تا 2024 ترمیم

2021 میں ہونے والے انتخابات کا نتیجہ یہ آیا:

موجودہ سینیٹ بیٹھک[1]
سیاسی جماعت نشست گرافنگ خد و حال
پاکستان تحریک انصاف 27
27 / 100
اپوزیشن
پاکستان پیپلز پارٹی 22
22 / 100
حکومت
پاکستان مسلم لیگ 19
19 / 100
حکومت
بلوچستان عوامی پارٹی 12
12 / 100
اپوزیشن
جمعیت علمائے اسلام (ف) 5
5 / 100
حکومت
متحدہ قومی موومنٹ 3
3 / 100
حکومت
عوامی نیشنل پارٹی 2
2 / 100
حکومت
نیشنل پارٹی 2
2 / 100
حکومت
پاکستان مسلم لیگ 1
1 / 100
اپوزیشن
پختونخوا ملی عوامی پارٹی 1
1 / 100
حکومت
بلوچستان نیشنل پارٹی 1
1 / 100
حکومت
جماعت اسلامی 1
1 / 100
اپوزیشن
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس 1
1 / 100
اپوزیشن
آزاد 3
3 / 100
آزاد
کل سینیٹ نشت 100

2021 سے تا 2024 ترمیم

جماعت تعداد
پاکستان تحریک انصاف 27
پاکستان پیپلز پارٹی 22
پاکستان مسلم لیگ ن 19
بلوچستان عوامی پارٹی 12
جمعیت علمائے اسلام 5
ایم کیو ایم 3
عوامی نیشنل پارٹی 2
نیشنل پارٹی (پاکستان) 2
پاکستان مسلم لیگ ق 1
بلوچستان نیشنل پارٹی 1
پختونخوا ملی عوامی پارٹی 1
جماعت اسلامی 1
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 1
آزاد 3
مجموعہ 100

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ahmad javed (جون 12, 2013)۔ "senators"۔ dawn (senate)۔ dawn۔ AP۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 فروری 2015