ایک ناتھ (1533-1599)[2] مراٹھی کے ایک مشہور سنت، عالم اور مذہبی شاعر تھے۔ مراٹھی ادب کی ترویج میں ایک ناتھ دنیانشیور، نام دیو اور تکارام اور رام داس کے درمیان پُل کا کام کرتے ہیں۔ انیہں ان کے ابھنگ کی وجہ سے شہرت حاصل ہے جو آج بھی بھارت کے مراٹھی بولنے والے افراد گاتے ہیں۔

ایک ناتھ
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1533ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مہاراشٹر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1599ء (65–66 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر،  فلسفی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح حیات ترمیم

ایک ناتھ کی زندگی کے بارے یقین سے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر روایتی طور پر مانا جاتا ہے کہ ایک ناتھ 16ویں صدی کے آخری تین چوتھائی میں زندہ تھے۔ روایات کے مطابق ان کا تعلق پئے ٹھن ک ایک براہمن خاندان سے تھا جو ایک ویرا دیوی کی پوجا کرتے تھے۔[2] ان کے بچپن میں ہی والدین کا انتقال ہو گیا تھا اور ان کی پرورش ان کے دادا بھنو داس نے کی جن کا تعلق وارکری فرقے سے تھا۔[3] کچھ ذرائع کے مطابق بھنو داس دادا نہیں بلکہ پردادا تھے۔[4] یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک ناتھ کے گرو جناردن نامی ایک صوفی تھے۔[5] جناردن دتاتریا کے عقیدت مند تھے۔

ایک بار ایک مہر نے ایک ناتھ کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی اور بھگوت پران کا ایک قطعہ پڑھا جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے تھا کہ کتے کھانے والے اچھوت نے بھی اگر اپنے ذہن میں بھگوان کے لیے کوئی منت مانگی ہے تو اس کے الفاظ، اس کے اعمال، اس کے اثاثے اور اس کی زندگی بھی بھگوان سے منہ موڑنے والے برہمن سے بہتر ہو جاتی ہے حالانکہ اس میں برہمنوں کے پورے بارہ گن ہی کیوں نہ موجود ہوں۔ اچھوت نے اپنے اعمال سے اپنے پورے خاندان کو پوتر کیا جبکہ برہمن کو اس کا غرور لے ڈوبا۔ تاہم جب برہمنوں نے یہ سنا تو غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔ ایک ناتھ نے سزا کے لیے خود کو پیش کر دیا۔ تاہم انھوں نے پھر کھانے کی دعوت قبول کی۔ تاہم اس بار انھیں گاؤں بدر ہونے سے بچانے کے لیے بھگوان وٹھل نے ان کا روپ دھار کر مہر کے گھر کھانا کھایا۔[6]

حوالہ جات ترمیم

حواشی

  1. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/eknath — بنام: Eknath — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب Ganesh Vasudeo Tagare (1994)۔ Eknath۔ Sahitya Akademi۔ صفحہ: 4۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2018۔ EKNATH : A BIOGRAPHICAL SKETCH* (A. D. 1533-1599) A reference to the Marathi Vangmaya Kosh (A biographical dictionary of Marathi writers) shows that there were three authors called "Eknath" and seven authors who used the mudrika (Pen- name) "Eka-Janardan" used by our author Eknath. Eknath was a Rigvedi Deshastha Brahmin, a follower of the Ashvalayana Sutra. His Gotra was Vishvamitra. His family deity was Ekaveera (or Renuka). His family lived at Paithan, ... 
  3. Novetzke (2013), pp. 141–142
  4. Schomer & McLeo (1987), p. 94
  5. Novetzke (2013), p. 142
  6. J. Lele، مدیر (1997)۔ Tradition and Modernity in Bhakti Movements (International Studies in Sociology and Social Anthropology) 

کتابیات

بیرونی روابط ترمیم