باب بائبل

کتاب مقدس یا بائبل (یونانی τὰ βιβλία) (انگریزی: Bible) یونانی لفظ۔ بمعنی کتب۔ مسیحیوں کی مقدس کتاب، جس میں عہد نامہ قدیم (عتیق) کی 39 کتب، عہد نامہ جدید کی 27 کتب اور کیتھولک مجموعہ میں ایپوکریفا کی کتب بھی شامل ہیں۔

بائبل عبرانی زبان میں تھی۔ بعد ازاں یونانی، قطبی اور شامی زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ انگریزی ترجمہ 1610ء میں بہ عہد جیمز اول شائع ہوا۔ اسے 47 مسیحی علما نے چھ سال کے عرصے میں مکمل کیا تھا۔ جرمن ترجمہ مشہور جرمن مذہبی رہنما اور پروٹسٹنٹ فرقے کے بانی، مارٹن لوتھر نے کیا۔ بائبل کا اب تک ایک ہزار زبانوں‌ میں ترجمہ ہو چکا ہے اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ چھپنے والی کتاب ہے۔

بائبل کے متعلق مزید پڑھیے...

منتخب مضمون

انجیل کا قدیم ورق
انجیل (انگریزی: Gospel، یونانی اصل الکلمہ، بمعنی خوشخبری) مسیحیت کی مقدس کتب میں شامل ہے جو مسیحیت کے مطابق کلامِ یسوع المسیح اور اسلام کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی ہے۔

چار اناجیل ہی کو عام طور پر مسیحی بڑے فرقے مانتے ہیں، مگر اس کے علاوہ دیگر کئی اناجیل کا ثبوت بھی موجود ہے۔عہد نامہ جدید میں چار اناجیل کو شامل کیا گيا ہے جن میں سے پہلی تین کو اناجیل متوافقہ کہتے ہیں کیونکہ ان میں واقعات کے ایک ہی سلسلہ کے خلاصہ جات دیے گئے ہیں۔ چوتھی انجیل میں دوسری قسم کے واقعات کا بیان ہے۔

عہد نامہ جدید ان اناجیل سے شروع ہوتا ہے جن میں مسیح کی پیدائش، رسالت، تبلیغ، معجزات، رومیوں کے ہاتھوں قتل اور تین دن بعد دوبارہ زندہ ہونے کی کہانی ہے اور یسوع المسیح کی اس قربانی سے انسان کی بقا اور بہبود کی خوشخبری ہے۔یونانی زبان کے لفظ ایون جولین/Euangelion سے عربی میں (براستہ حبشہ) یہ لفظ انجیل بن گیا، (قرآن: سورۃ الحدید:27) میں آ جانے کی وجہ سے پھر جہاں جہاں اسلام پہنچا اس زبان میں بھی مسیحی عہد نامہ جدید کی پہلی چاروں کتب اور بعض اوقات سارے عہد نامہ جدید کے مجموعہ کو انجیل کہا جانے لگا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ...

اقتباسات

بائبل فہرستیں

زمرہ جات

بائبل موضوعات

ویکی منصوبہ جات

آن لائن مآخذ

متعلقہ ابواب