بُراق اوزچیویت (ترکی زبان: Burak Özçivit، پیدائش 24 دسمبر 1984ء) ترک اداکار اور ماڈل ہے۔

براق اوزچیویت
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 دسمبر 1984ء (40 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ  ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
زوجہ فخریہ اوجن (29 جون 2017–)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مرمرہ یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ٹیلی ویژن اداکار[2]،  فلم اداکار،  ماڈل  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

24 دسمبر 1984ء کو ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوا۔ سنہ 2003ء میں ترکی کا ٹاپ ماڈل منتخب ہوا اور اس نے ماڈل ایجنسیوں کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔ سنہ 2005ء میں انھیں دنیا کا دوسرا بہترین ماژل چُنا گیا۔ براق اوزچیویت نے پیشہ ورانہ اداکاری کا آغا ٹیلی ویژن سلسلے ”ایکسی 18“ سے کیا۔ بعد میں ”زورَکی کوجا“، ”اہانت“، ”بابا اوجاع“ میں جلوہ گر ہوا۔ وہ ”مسلط“ فلم اور ٹیلی ویژن سلسلے ”کوچک سیرلار“، جو انگریز ڈرامے گوسپ گرل پر مبنی ہے، میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکا ہے۔اب براق ڈرامہ عثمان غازی میں عثمان اول کا کردار ادا ک رہے ہیں۔

محتشم یوزییل“ میں مالقوج اوغلو بلے بے کے طور پر، پھر فخریہ اوجن کے ساتھ ”کلیکوشو“ میں کام کیا۔ فخریہ اوجن کے ہمراہ اس نے ایک فلم ”اشک سنا بنزر“ بنائی۔ بعد ازاں ”کاردیشم بینم“ میں مراد بوز کے مخالف کردار نبھایا۔ سنہ 2015ء میں وہ ترک ڈرامے قرہ سودا میں ”کمال سوئے دیرے“ کے طور پر نظر آیا۔ بُراق بی آر کیز پروڈکشن کا پروڈیوسر بھی ہے۔

جرمنی میں 9 مارچ 2017ء کو فخریہ اوجن سے منگنی کی۔ استنبول میں 29 جون 2017ء کو دونوں کی شادی ہوئی۔[3] 13 اپریل 2019ء کو ان کا ایک لڑکا ”قَران“ پیدا ہوا۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.hurriyet.com.tr/kelebek/magazin/fahriye-evcen-ile-burak-ozcivit-evlendi-yilin-dugununde-benzerlik-tartismasi-40505091
  2. https://www.meganoticias.cl/tendencias/342225-amor-eterno-novela-turca-final-1ab.html
  3. "Fahriye Evcen ve Burak Özçivit evlendi (Gelinlik tartışması)"۔ Ntv.com (بزبان ترکی)۔ 2 جولائی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  4. "Fahriye Evcen oğlu Karan'ı göstermedi ama.۔."۔ Takvim۔ 18 اپریل 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2019