بصری صراحت (visual acuity) سے مراد بصارت کی باریکی، تیزی یا صراحت و حادیت (acuteness) کی لی جاتی ہے، یعنی بہتر الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ بصری صراحت سے مراد اصل میں بصارت کی وہ صلاحیت یا قوت ہوتی ہے جس کی مدد سے نظر مختلف ساختوں کے مابین ان کی الگ الگ تمیز یا شناخت کرتی ہے۔ بعض اوقات طب العین میں اگر صرف acuity کا لفظ اختیار کیا گیا ہو تو اس کی مراد کسی بھی نظر آنے والی شے کے لیے بصری آگہی (visual perception) کی حادیت (acuteness) یا تیزی کی لی جاتی ہے جس کے لیے صراحت سے بہتر لفظ حدت کا آتا ہے، اس کی مزید وضاحت کے لیے وجہ تسمیہ۔

بصری صراحت کی پیمائش یا امتحان کے لیے عام طور پر استعمال کیا جانے والا Snellen chart۔

وجہ تسمیہ ترمیم

حدت کا لفظ سائنسی و طبی مضامین میں انگریزی acuity کے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جس کے بنیادی معنی تیزی (sharpness) کے ہوتے ہیں۔ اسی سے اس کے عام معنی حرارت کی تیزی (sharpness) کے بھی آتے ہیں اور مفہوم کو وسیع کرکہ بعض اوقات بذات خود حرارت و تپش کے معنوں میں استعمال کر لیا جاتا ہے۔ انگریزی میں یہ لفظ acuite سے ماخوذ ہوا ہے جو خود لاطینی کے acutus سے بنا ہے جس کے معنی و مفہوم حاد (acute) اور تیزی (sharp) کے ہوتے ہیں۔ یہاں مضمون کے عنوان میں حدت کی بجائے صراحت کا لفظ استعمال کرنے کی وجوہات یوں ہیں کہ ایک تو یہ کہ ؛ گویا visual acuity کے لیے، بصری حدت کا لفظ درست ہے مگر حدت کے حرارت کے ساتھ بکثرت عام استعمال کی وجہ سے اپنی تیزی و صراحت کے مفہوم کے باوجود ابہام پیدا کر سکتا ہے، دوسرے یہ کہ موجودہ معلومات کی رو سے قیاس ہے کہ acuity کا لفظ دیگر سائنسی اصطلاحات میں شائد نا ہونے کے برابر ہے لہذا صراحت کا انتخاب کسی دوسری ایسی اصطلاح سے متصادم ہونے کا امکان کم ہی ہے جس میں acuity کا لفظ آئے۔