بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ)

بلوچستان چیف کمشنر صوبہ (Chief Commissioner's Province of Balochistan) برطانوی ہند اور بعد میں پاکستان کا ایک صوبہ تھا، جو موجودہ صوبہ بلوچستان کے شمالی حصوں پر مشتمل تھا۔

بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ)
Balochistan CCP
15 اگست 1947–14 اکتوبر 1955

بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ)
دار الحکومتکوئٹہ
رقبہ 
• 
140,010 کلومیٹر2 (54,060 مربع میل)
تاریخ
تاریخ 
• 
15 اگست 1947
• 
14 اکتوبر 1955
حکومت بلوچستان

تاریخ ترمیم

صوبہ اصل میں رابرٹ سینڈمین (Robert Sandeman) اور خان قلات کے درمیان تین معاہدوں کے بعد 1876-1891 کی مدت میں قائم کیا گیا۔ رابرٹ سینڈمین برطانوی ہند اور افغانستان کے درمیان واقع برطانوی زیر انتظام علاقوں کا پولیٹیکل ایجنٹ بن گیا۔ کوئٹہ میں ایک فوجی چھاونی قائم کی گئی جس نے دوسری اور تیسری افغان جنگ میں ایک اہم کردار ادا کیا صوبہ 1947ء میں پاکستان کا حصہ بن گیا، جو چیف کمشنر کے زیر انتظام تھا۔ 1955ء میں اسے تحلیل کر دیا گیا اور بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ)، بلوچستان ریاستی اتحاد اور گوادر کو ملا کر نیا صوبہ بلوچستان قائم کیا گیا۔

حکومت ترمیم

مدت چیف کمشنر بلوچستان[1]
15 اگست 1947 – 3 اکتوبر 1947 سر جیفری پرائر
3 اکتوبر 1947 – 8 اپریل 1948 سر ایمبروز دوندس
9 اپریل 1948 – 18 جنوری 1949 سیسل آرتھر گرانٹ
19 جنوری 1949 – 16 جولائی 1949 صاحبزادہ محمد خورشید
16 جولائی 1949 – 18 نومبر 1952 میاں امین الدین
18 نومبر 1952 – 13 فروری 1953 نامعلوم
13 فروری 1953 – 8 نومبر 1954 قربان علی خان
8 نومبر 1954 – 19 جولائی 1955 سردار بہادر خان
19 جولائی 1955 – 25 جولائی 1955 آر اے ایف ہیرائڈ
26 جولائی 1955 – 14 اکتوبر 1955 آر اے ایم شیخر
14 اکتوبر 1955 صوبہ تحلیل

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Ben Cahoon, WorldStatesmen.org۔ "Pakistan Provinces"۔ 2018-12-25 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اکتوبر 2007