بل فائٹنگ کو ہسپانوی ثقافت کا قدیم اور روایتی حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ دنیا کے چند ملکوں میں یہ مقبول کھیل ہے۔بل فائٹنگ ایک جسمانی مقابلہ ہے جس میں عام طورپرایک کھلے میدان میں ایک آدمی قواعد  یا ثقافت کے مطابق ایک بیل کو قابو کرنے یا جان سے مارنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ کھیل مختلف طریق سے کھیلا جاتا ہے جس میں گائے یا بیل کے اطراف رقص کرنا یا جانور کے سینگوں سے باندھی گئی شے کو اتارنے کی کوشش کرنا شامل ہے۔ بل فائٹنگ کی سب سے مشہور شکل سپین طرز کی بلف فائٹنگ ہے ، جو اسپین ، پرتگال ، جنوبی فرانس ، میکسیکو ، کولمبیا ، ایکواڈور ، وینزویلا اور پیرو میں رائج ہے۔ اس کھیل کے لیے استعمال ہونے والے بل رنگز میں سب سے قدیم 1700 میں قائم ہونے والے سیویلا اور رونڈا ہیں جو سپین میں واقع ہیں۔ سب سے بڑا بل رنگ میکسیکو میں میکسیکو پلازہ کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں قریباً 48،000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ جانوروں کی فلاح و بہبود ، مالی امداد اورمذہب سمیت مختلف خدشات کی وجہ سے بیل فائٹنگ کا کھیل متنازع ہے۔ اگرچہ بعض جگہ پر اس  کو خون کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن  کچھ ممالک میں   اسے آرٹ کی شکل یا ثقافتی تقریب کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جیسا کہ اسپین میں ۔ مقامی طور پر اس کی وضاحت ثقافتی تقریب یا ورثہ کے طور پر کی جاتی ہے۔ اس خونی کھیل میں ہر سال تقریباً اڑھائی لاکھ افراد موت کی نظر ہو جاتے ہیں اسپین میں بلفائٹنگ کو وزارت تعلیم ، ثقافت اور کھیل چلاتے ہیں - لیکن حیرت کی بات ہے کہ زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اعدادوشمار نہیں رکھے جاتے ہاں مگر یہ ریکارڈ ضرور رکھا جاتاہے کہ کتنے بیل اس کھیل میں شامل ہوئے ۔ ایک  غیر سرکاری  ویب گاہ کے مطابق ، 2013 میں اسپین میں کل 661 بیل فائٹس کے دوران 47افراد زخمی ہوئے تھے ۔ بل فاٹر کو میٹاڈور کہا جاتا ہے وہ ایک مخصوص مگر منفرد نظر آنے والا لباس پہن کر یہ کھیل کھیلتا دکھائی دیتا ہے ۔ بلفائٹنگ بیشتر ممالک میں غیر قانونی ہے ، لیکن یہ اسپین اور پرتگال کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ کچھ ہسپانوی امریکی ممالک اور جنوبی فرانس کے کچھ حصوں میں قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

بل فائٹنگ

نگار خانہ ترمیم