بمبیسار (558 ق م–491 ق م)[1] ہرینک خاندان کا سب سے اہم راجا تھا، جس کو اس کے باپ نے 15 سال کی عمر میں ہی راجا بنا دیا۔ شروع سے ہی بمبیسار نے راج وستار کے طور طریقوں کو رائج کیا۔ بمبیسار کا دار الحکومت "گریورج" تھا جو پانج پہاڑوں سے گھرا ہوا تھا جو بھارت کا سب سے قدیم آثار تھا۔ بمبیسار کی سلطنت کی مٹی بہت زرخیز تھی۔

بمبیسار
ہرینک خاندان کا بانی
بمبیسار گوتم بدھ کا استقبال کرتے ہوئے۔
544–492 ق م
جانشیناجاتشترو
شریک حیاتکوسلا دیوی
چیلانا
جسیما
نسلاجاتشترو، ابھے
خاندانہرینک خاندان
والدبھاٹیہ
پیدائش558 ق م
وفات492 ق م
مذہببدھ مت، جین مت

بمبیسار نے گریورج کے شمال میں پہاڑی کی تلہٹ ہیٹھ میں راجگیر نگر کی تعمیر کی جو ضلع پٹنہ میں آج بھی ہے۔

وردھمان مہاویر جو جین مت کے پیروکاروں کے آخری تیرتھنکر تھے اور سدھارتھ گوتم جو بدھ مت کے عظیم بدھ تھے، نے بمبیسار کے راج کے وقت اپنے نظریات کا پرچار کیا۔

یہ بردھ اوستھا میں اپنے فرزند اجاتشترو ہاتھوں ہی قتل ہو گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Rawlinson, Hugh George. (1950) A Concise History of the Indian People, Oxford University Press. p. 46.