ذراتی طبیعیات میں بنیادی تفاعل (fundamental interaction) ایک ایسے آلیہ یعنی میکینزم کو کہا جاتا ہے جس میں ذرات آپس میں ایک دوسرے سے واسطہ یا تفاعل رکھتے ہیں، اس تفاعل کی حیثیت بذاتِ خود کامل یا بنیادی ہے اور اس کی کسی دوسرے مزید بنیادی تفاعل کے ذریعے وضاحت نہیں کی جا سکتی۔ پس تمام تر طبیعیاتی مظاہر، خواہ وہ کہکشاؤں کا آپس میں تصادم ہو یا کوارک جیسے زیرجوہری ذرے کی پروٹان کے اندر تھرکن، اسی بنیادی تفاعلات کے نظریہ کی مدد سے ان سب کی وضاحت کی جا سکتی ہے۔

بنیادی ذرات کا معیاری نمونہ