بوشنک درویش محمد پاشا (پیدائش: 1569ء– وفات: 9 دسمبر 1606ء) عثمانی سیاست دان اور سلطنت عثمانیہ کے چھیاسٹویں وزیر اعظم تھے۔ درویش محمد پاشا 21 جون 1606ء سے 9 دسمبر 1606ء تک وزیراعظم سلطنت عثمانیہ رہے۔

بوشنک درویش محمد پاشا
وزیراعظم سلطنت عثمانیہ
مدت منصب
21 جون 1606ء9 دسمبر 1606ء
حکمران سلطان احمد اول
صوقلوزادے لالہ محمد پاشا
قیوچو مراد پاشا
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1569ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنجاق بوسنیا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1606ء (36–37 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن استنبول  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ امیر البحر  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

درویش محمد پاشا کی پیدائش 976ھ/ 1569ء میں سنجاق بوسنیا میں ہوئی جو اُس وقت ایالت بوسنیا میں واقع ایک چھوٹا انتظامی قصبہ تھا اور ایالت بوسنیا سلطنت عثمانیہ کا ایک صوبہ تھا۔[1] محمد پاشا کا خاندان مسیحی تھا۔ اُسے چھوٹی عمر میں ینی چری میں بھرتی کرنے کے لیے عثمانی فوج نے سنجاق بوسنیا سے اپنی تحویل میں استنبول پہنچا دیا تھا۔ ینی چری فوج میں وہ بستانچیوں کی ایک پلٹن میں ملازم رہا۔ 1013ھ/ 1603ء میں والدہ سلطان خنداں سلطان کی توجہ سے سلطان احمد اول نے اُسے بستانچی باشی کے عہدے پر فائز کیا۔ 1014ھ/ 1605ء میں جب سلطان احمد اول بورصہ گیا تو استنبول کا نظم و نسق درویش محمد پاشا کے سپرد کر دیا گیا۔ ماہِ رمضان 1014ھ/ فروری 1605ء میں اُسے وزیر کے عہدے پر تقرری دیتے ہوئے سلطان احمد اول نے اُسے عثمانی بحریہ کا کپتان یعنی قپودان پاشا مقرر کر دیا۔[2]

وزیر اعظم سلطنت عثمانیہ ترمیم

قپودان پاشا کے عہدے پر درویش محمد پاشا قلیل مدت تک فائز رہا۔ 21 جون 1606ء کو وزیراعظم سلطنت عثمانیہ صوقلوزادے لالہ محمد پاشا کی وفات پر درویش محمد پاشا کو وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر کر دیا گیا۔ اِس منصب پر درویش محمد پاشا بہت جلد ترقی کرتے ہوئے پہنچا تھا جس کے باعث اُس کے دشمنوں کی عداوت برملا ظاہر ہونے لگی اور بعد ازاں اِنہی لوگوں نے سلطان احمد اول کو درویش محمد پاشا سے بدگمانی پیدا کردی۔

وفات ترمیم

درویش محمد پاشا کے مخالفین نے سلطان احمد اول کو ہر طرح سے اُس کے خلاف بدگماں کر دیا جس سے اُسے وزیراعظم سلطنت عثمانیہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا اور 9 دسمبر 1606ء کو استنبول میں قتل کر دیا گیا۔ درویش محمد پاشا 21 جون 1606ء سے 9 دسمبر 1606ء یعنی 5 ماہ 18 دن  تک وزیراعظم سلطنت عثمانیہ رہے۔

کردار ترمیم

ترک وقائع نگار اور مؤرخین درویش محمد پاشا کو تند مزاج، بے انصاف اور نااہل شخص گردانتے ہیں لیکن اِس کے برعکس باب عالی، استنبول میں موجود انگریزی سفیر Lello اپنے وقائع میں اُس سے متعلق بہت اچھی آراء لکھتا ہے : وہ اُن تمام وزرائے اعظم میں جن سے میں واقف ہوں، سب سے زیادہ صاحب عزم اور ماہر سیاست تھا۔ [3]

مزید پڑھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Mehmet Raif; Günay Kut; Hatice Aynur (1996), p. 291
  2. دائرۃ المعارف الاسلامیہ: مضمون درویش محمد پاشا، جلد 9، صفحہ 282۔ مطبوعہ لاہور 1972ء۔
  3. Lello:  The Report of Lello, Third English Ambassador to the Sublime Porte (1952), p. 23-27, 29-32, Ankara, Turkey.
سیاسی عہدے
ماقبل  وزیراعظم سلطنت عثمانیہ
21 جون 1606ء9 دسمبر 1606ء
مابعد