تیتر کی قسم کا ایک ننھا سا پرندہ جو کھانے اور لڑانے کے کام آتا ہے۔ یہ پرندہ فصلی پرندہ ہے۔ جب گہیوں کے کھیت پکنے پہ آتے ہیں تو یہ آموجود ہوتا ہے۔ اور سردی کے موسم میں غائب یا روپوش ہو جاتا ہے۔

ایک عام بٹیر

خوراک اور رہن سہن ترمیم

یہ دریاوں کی وایوں میں چلا جاتا ہے جہاں گھاس پھوس اور دانہ دنکا عام ہوتا ہے۔ تمام سال چھاڑوں میں چھپا رہتا ہے۔ میدانوں میں اس وقت بھاگ جاتا ہے جب اس کے چھپنے کے لیے بڑی بڑی فصلیں نہ ہوں۔

شکار اور لڑائی ترمیم

  • بٹیروں کو جال سے پکڑا جاتا ہے۔ بندوق سے شکار نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ چھروں سے ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ جو لوگ بٹیر پالنے کے شوقین ہوتے ہیں انھیں بٹیر باز کہا جاتا ہے۔ وہ ان کی لڑائی اور شکار پر بڑی بڑی شرطیں لگاتے ہیں۔ مغلیہ دورِ حکومت کے زوال کے دنوں میں لکھنئو میں بٹیر بازی کا عام رواج تھا۔
  • پاکستان میں پشاور، اٹک اور ملتان کے اضلاع کسی زمانے میں بٹیر بازی کے مراکز سمجھے جاتے تھے۔