بھارت میں شہروں کے ناموں کی تبدیلی

بھارت میں شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا آغاز تقسیم ہند یعنی برطانوی راج کے خاتمہ یعنی سنہ 1947ء میں شروع ہوا۔ ان تبدیلیوں میں بہت سی متنازع تھیں اور بہت سی تجویز کردہ تبددیلیوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ ناموں کی یہ تبدیلی نئی دہلی میں حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کی گئی۔ ان تبدیلیوں کی وجوہ مختلف رہی ہیں۔ راجستھان میں 2018ء کے وسط میں وقت کی وزیر اعلٰی وسندھرا راجے سندھیا نے کئی مسلمان ناموں کے گاؤں کو ہندو نام دیے، مثلًا نواب پور کو نئی سرتھال کیا۔ [1]یہی حال اتر پردیش میں وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کا رہا، جنھوں نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کیا۔[2] دہلی میں وزیر اعلٰی اروند کیجریوال نے اورنگ زیب روڈ کا نام بدل کر ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام روڈ کیا کیونکہ بھارت میں اورنگ زیب کو ہندو مخالف اور مسلم انتہا پسند بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم