بیاض (انگریزی: Notebook)، جسے کئی بار زیادہ معروف طور نوٹ بک، رائٹنگ پیڈ یا ڈرائنگ پیڈ ، ڈائری بھی کہا جاتا ہے، ایک کتاب یا ان صفحات کا مجموعہ ہے جو اکثر چھپی ہوئی لکیروں کے ساتھ ملتی ہیں۔ بیاضوں کا مقصد اکثر کسی بات کو نوٹ کرنا، درسی ہدایات لکھنا، رواں خیالات کو یکجا کرنا، دیگر باتوں کی تحریر، کسی بیٹھک میں زیر بحث موصوعات لکھنا، کچھ اتارنا یا مشقی اور تجرباتی تصورات لکھنا، وغیرہ ہوتا ہے۔[1]

ایک صحافت کے پیشے تعلق رکھنے والے رپورٹر کی نوٹ بک۔ ان ہی تحریروں کے سہارے خبروں کی رو داد تیار کی جاتی ہے۔

اسکولی سطح پر کثرت سے استعمال ترمیم

عام طور پر اسکولی بچے اپنے ساتھ سات آٹھ کاپیاں یا نوٹ بکس اسکول لے کر جاتے ہیں جن پر اساتذہ لکھائی کراتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھ سات درسی کتابیں بھی ساتھ ہوتی ہیں۔ پھر قلم، دوات اور جیومیٹری باکس وغیرہ بھی بستے کا حصہ ہوتے ہیں اور یہ سب مل کر بستے کو اتنا وزنی بنا دیتے ہیں کہ اسے اٹھانا ایک تکلیف دہ عمل بن جاتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پڑھائی کے لیے یہ سب سامان نا گزیر ہے اور اس سے بستے بھی بھاری ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا یہ بستے ہلکے کرنے کے لیے کوئی ایسا لائحۂِ عمل اپنایا جانا ضروری ہے جس سے بچوں کے لکھنے پڑھنے کے سامان میں کمی بھی نہ آئے اور ان کے بستے بھی ہلکے ہو جائیں۔ اس تعلق سے ماہرین تعلیم کی مختلف آراء موجود ہیں۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم