بیورنویا (نارویجین: Bjørnøya، انگریزی: Bear Island) ناروے کا ایک برفانی جزیرہ ہے جو سوالبارد کا جنوبی ترین حصہ ہے۔ یہ بحیرہ بیرنٹس کے مغربی حصے میں واقع ہے۔ اسے معروف جہاز راں اور مہم جو ولیم بیرنٹس نے 10 جون 1596ء کو دریافت کیا تھا۔ جزیرے کے قریب ایک قطبی ریچھ کو تیرتے دیکھ کر اسے "ریچھ کا جزیرہ" کا نام دیا گیا۔

شمالی یورپ کے نقشے میں بیورنویا کو سرخ دائرے میں واضح کیا گیا ہے

دور دراز مقام اور بنجر علاقہ ہونے کے باوجود جہاں گذشتہ صدیوں میں کان کنی اور ماہی گیری کی سرگرمیاں رہی ہیں۔ تاہم کوئی بھی نو آبادی چند سالوں سے زیادہ قائم نہیں رہی اور اب سوائے موسمیاتی اقامت گاہوں کے عملے کے یہاں کوئی آبادی نہیں ہے۔