بیچلر کی ڈگری (انگریزی: bachelor's degree) ایک ایسی تعلیمی سند ہے جسے دنیا بھر کے کئی کالج اور یونیورسٹیاں کسی ایک کورس کی تکمیل کے بعد عطا کرتے ہیں جس کی میعاد تین سال سے لے سات سال ہو سکتی ہے۔ جنوبی ایشیا میں عام طور سے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ کی سطح کے بعد کئی تین سالہ کورسوں کی ڈگریاں عطا کی جاتی ہیں، جیسے کہ بی کام، بی ایس سی اور بی اے۔ اس علاقے میں انجینئری کے لیے جو کورس ہوتا ہے، اس کی میعاد چار سال ہوتی ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد اگر کوئی طالب علم کسی عام یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرتا ہے تو اسے بی ای یا بیچلر آف انجنئرنگ کی ڈگری عطا ہوتی ہے۔ اگر کوئی طالب علم کسی ٹکنیکل کالج یا ٹکنیکل یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرتا ہے تو اسے بی ٹیک یا بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری عطا ہوتی ہے۔ بر صغیر میں عام طور سے طب کی ڈگری ایم بی بی ایس ہے۔ اس کی میعاد پانچ سے ساڑھے پانچ سال ہوا کرتی ہے۔ اس ڈگری کی تکمیل کے ساتھ ایک لازمی شرط ہاؤس سرجن شپ بھی ہے، جس کے تحت فارغین ایک سال تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ان تعلیمی شعبوں میں ماسٹرز کی سطح کے کورس بھی موجود ہیں، جن کی میعاد عام طور سے دو سال ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم