تتلی ایک کیڑا ہے۔ جو اپنے خوبصورت پروں کی وجہ سے ممتاز ہے۔ دنیا بھر میں 17500 کے قریب تتلی کی انواع پائی جاتی ہیں۔ تتلیوں کو پانچ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تتلی اپنی زندگی کے دوران 4 مختلف حالتوں میں سے گزرتی ہے:

  1. انڈہ
  2. لاروا
  3. پیوپا
  4. تتلی

پھولوں کا رس تتلیوں کی بنیادی خوراک ہے۔ اس کے علاوہ زرگل دانے درختوں کے رس، پھل اور کئی چیزیں بھی ان کی خوراک میں شامل ہیں۔

تتلی دیگر جانوروں کی طرح چیزوں کو زبان سے نہیں چکھتی بلکہ اس کے لیے وہ اپنی پتلی پتلی ٹانگوں کو استعمال میں لاتی ہے۔ تتلی کی عمر بہت مختصر ہوتی ہے، جو ایک ہفتے سے ایک سال تک ہوتی ہے۔ تتلی کے پروں کی خوبصورتی اس کے پروں پر موجود نظر نہ آنے والے ’’کرسٹلز‘‘ کی بدولت ہوتی ہے۔ تتلی کے پروں میں سیاہ اور برائوں رنگ کچھ پگمنٹس کی بدولت ہوتا ہے جبکہ باقی سات رنگ درحقیقت ان کرسٹلز پر روشنی پڑنے کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں، جو تتلیوں کے پروں کو بے بہا خوبصورتی دیتے ہیں اور دیکھنے والے کی آنکھ کو بہت بھلے سات رنگ کے پیٹرن دکھائی دیتے ہیں۔ یہ کرسٹل اس قدر نرم ہوتے ہیں کہ چھونے پر ریشم کا احساس ہوتا ہے۔ تتلیاں آسانی سے اپنے پروں کا بوجھ اٹھاتی ہیں اور ہواوں میں لہراتی ہیں۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ تتلیاں زہریلی نہیں ہوتیں اس لیے اکثر افراد کی اس قسم کی خواہشات کی نذر ہو جاتی ہیں۔ لیکن اب تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تتلیوں کی کچھ اقسام بے حد زہریلی اور خطرناک بھی ہیں۔[1]

https://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2018-05-31/21574

ایوان تصویر ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ۔ 31/5/2018  مفقود أو فارغ |title= (معاونت);