اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، تجاوز (ضد ابہام)

تجاوز (invasion) کا لفظ طب اور بطور خاص سلعیات (oncology) میں کسی بھی ایسی کیفیت کے لیے ادا کیا جا سکتا ہے جس میں کوئی چیز اپنے ارد گرد پھیل رہی ہو یا اپنے آس پاس و اطراف کے حصوں میں دراندازی کر رہی ہو، مثال کے طور پر سرطان (cancer) (کے خلیات) کا اپنے ارد گرد کے صحتمند خلیات میں سرایت کر جانے کا عمل یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ سرطانی خلیات کا اپنے اطراف میں سرایت کر جانا تجاوزت کہلاتا ہے۔ دراندازی کی خاصیت ورم عنادی (malignant tumor) میں پائی جاتی ہے جبکہ اورامِ حلیم (benign tumors) دراندازی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ گو کہ اوپر کی تعریف سے اندازہ ہوتا ہے کہ تجاوزت سرطان کے پھیلنے کو کہا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ایک بات کا فرق اہم ہے؛ عام طور پر تجاوزت کا لفظ سرطان کے مقامی پھیلاؤ کے لیے اختیار کیا جاتا ہے یعنی اگر سرطان اپنے وجود کے آس پاس پھیلے تو اس کو سرطان کی تجاوزت کہتے ہیں۔ جبکہ اگر سرطان اپنے مقام وجود سے دور کسی حصے میں پھیل جائے تو ایسی صورت میں اسے نقیلت یا انتقال سرطان کہتے ہیں اور انگریزی میں طبی اصطلاح میں اسے metastasis کہا جائے گا۔