تخت مرمر تہران میں موجود گلستان محل میں واقع 250 سالہ پرانا تخت ہے جو سنگ مرمر سے بنا ہوا ہے۔ اِس تخت کی تعمیر 1747ء میں شروع ہوئی اور پانچ سال کی مدت میں 1751ء میں مکمل ہوا۔

موجودہ تخت مرمر
فرانسیسی مستشرق یوجین فلاندین کی مصوری

اِس تخت کا نقشہ مرزا بابا شیرازی (جو نقاش باشی کے لقب سے مشہور تھا) نے اور شاہی سنگ تراش  محمد ابراہیم اصفہانی نے بنایا تھا۔ یہ تخت سنگ مرمر کے 65 بڑے ٹکڑوں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے جسے سنگ مرمر سے بنے ہوئے تمثیلی مجسموں نے سہارا دیا ہوا ہے جو مردوں، پریوں اور بھوتوں کی شکل کے بنے ہوئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اِس تخت کی بالکونی خاندان زند کے بانی کریم خان زند نے بنوائی تھی مگر یہ بات درست معلوم نہیں ہوتی کیونکہ کریم خان زند نے تخت کی بجائے عوام کے ساتھ قالین پر بیٹھنا پسند کیا تھا۔ اِس حوالے سے یہ بات قطعی طور پر درست نہیں ہو سکتی۔

قاجار خاندان کے دور حکومت میں اِس تخت میں متعدد بار تبدیلیاں کی گئیں۔ اِس تخت کی شاہی بالکونی کے دو عمودی ستون شہنشاہ ایران آغا شاہ محمد خان قاجار کے حکم سے تہران بھیجوا دیے گئے جبکہ وہ خود شیراز میں مقیم تھا۔

تخت خورشید اِس تخت کے بعد بنوایا گیا جسے فتح علی شاہ قاجار کے حکم پر بنایا گیا۔

بیرونی روابط ترمیم

  ویکی ذخائر پر تخت مرمر سے متعلق تصاویر